کارپوریٹ امور کی وزارتت
انوسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) دعووں کو آسان بنانے اور شکایات کے ازالے کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط پورٹل شروع کرنے کی تیاری میں ہے
کمپنیوں سے پورٹل آپریشن کے لیے فوری طور پر تفصیلات جمع کرانے کی تاکید؛ کم قیمت والے دعووں کو آسان بنایا جائے گا، بہتر سپورٹ کے لیے کال سینٹر شروع کیا جائے گا
Posted On:
01 AUG 2025 6:09PM by PIB Delhi
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) اپنے مربوط پورٹل کی جانچ کے آخری مرحلے میں ہے۔ یہ ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کلیم کے عمل کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں و کمپنیوں کے لیے رسائی میں بہتری لانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل ڈیپازٹری اور پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) جیسے کلیدی اسٹیک ہولڈروں کو ضم کرے گا تاکہ ایک ہموار اور مؤثر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
کمپنیوں کی جانب سے جمع کردہ ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے اور کلیم کے عمل کو روانی سے چلانے کے لیے، رول 1(A) کے تحت عوامی نوٹس آئی ای پی ایف اے کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ہیں۔ ان نوٹس میں ان کمپنیوں سے کہا گیا ہے جنہوں نے ابھی تک آئی ای پی ایف-1/7 ایس آر این اور تجویز کردہ ایکسل ٹیمپلیٹ اپلوڈ نہیں کیا، کہ وہ جلد از جلد یہ عمل مکمل کریں۔ بروقت تعمیل کلیم کے مسلسل اور بغیر رکاوٹ عمل کے لیے نہایت ضروری ہے۔
اسی دوران، آئی ای پی ایف اے کم قدر والے کلیم کے لیے درکار دستاویزات کا جامع جائزہ لے رہا ہے، تاکہ ایک سادہ اور تیز کلیم سیٹلمنٹ کا طریقہ کار متعارف کرایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے، آئی ای پی ایف اے ایک مربوط کال سینٹر بھی شروع کر رہا ہے جو زیادہ مؤثر، جوابدہ، اور اسٹیک ہولڈروں کے لیے دوستانہ رابطے کی سہولت فراہم کرے گا۔
ان تکنیکی اور انتظامی بہتریوں کے دوران، معمولی وقتی خلل واقع ہو سکتا ہے۔ آئی ای پی ایف اے کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے اور تمام اسٹیک ہولڈروں سے تعاون جاری رکھنے کی درخواست کرتا ہے تاکہ ایک زیادہ مضبوط اور سرمایہ کار دوست نظام کی تعمیر کی جا سکے۔
آئی ای پی ایف اے کا تعارف
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، جو وزارت کارپوریٹ امور، حکومت ہند کے تحت کام کرتی ہے، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ یہ اتھارٹی غیر دعویٰ شدہ شیئرز اور ڈیویڈنڈ کی واپسی میں سہولت فراہم کرتی ہے اور ملک بھر میں مالی خواندگی کو فروغ دیتی ہے۔ نویشک دیدی، نویشک پنچایت اور نویشک شور جیسے نمایاں اقدامات کے ذریعے، آئی ای پی ایف اے افراد کو باخبر مالی فیصلے کرنے کے قابل بناتی ہے اور ایک مالی طور پر باشعور شہری معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔
ویب سائٹ: http://www.iepf.gov.in/
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 3836
(Release ID: 2151644)