خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
دیہی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایم او ایف پی آئی اسکیموں کے تحت 1.4 لاکھ سے زیادہ کے فوڈ پروسیسنگ منصوبوں کو منظوری
کشی نگر کو کیلے کے کلسٹر کے طور پر شناخت کیا گیا؛ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت 261 منصوبوں کو منظوری
پی ایم کے ایس وائی، پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اور ورلڈ فوڈ انڈیا انیشیٹوز کے ذریعے ایم او ایف پی آئی خوراک کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کو بڑھاوا دے رہا ہے
فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے لیے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ
Posted On:
01 AUG 2025 4:45PM by PIB Delhi
کھانے کی اشیا کی پروسیسنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ”وکست بھارت“ کے وژن سے ہم آہنگ کرنے کے لیے، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) پورے ملک میں متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے قیام/ توسیع کے لیے مراعات فراہم کر رہی ہے۔ یہ مراعات دو مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں: پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی)، نیز ایک مرکزی معاونت یافتہ اسکیم پردھان منتری فارملائزیشن مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) کے تحت دی جا رہی ہیں۔
پی ایم کے ایس وائی کے تحت، ایم او ایف پی آئی نے ملک بھر میں 1134 فوڈ پروسیسنگ منصوبوں کو منظوری دی ہے، جن میں 41 میگا فوڈ پارکس اور 395 کولڈ چین منصوبے شامل ہیں، جو 30.06.2025 تک منظور کیے گئے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت، ایم او ایف پی آئی نے 30.06.2025 تک ملک بھر میں 144517 تجاویز منظور کی ہیں۔ پی ایم ایس ایف پی آئی کے تحت، ایم او ایف پی آئی نے 30.06.2025 تک ملک بھر میں 170 تجاویز کو منظوری دی ہے۔
ایم او ایف پی آئی اپنی اسکیموں کے ذریعے تحفظ اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ، فصل کے بعد نقصانات میں کمی، ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی ترقی، جدید ٹیکنالوجیز کا نفاذ، خوراک کی پروسیسنگ میں پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں بہتری، اختراعی کاروباری مواقع کی حوصلہ افزائی، روزگار کے مواقع اور ہنر کی ترقی کو فروغ دینے کا ہدف رکھتی ہے، جو معیشت کو تقویت دیتی ہیں اور ملک کی جامع ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
ان اسکیموں کے تحت، ایم او ایف پی آئی پورے ملک میں، بشمول ضلع کشی نگر (اتر پردیش)، خوراک کی پروسیسنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ ایم او ایف پی آئی کی جانب سے منظور شدہ زیادہ تر منصوبے دیہی علاقوں میں واقع ہیں اور یوں مقامی کسانوں کی مدد کرتے ہیں۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت، ایم او ایف پی آئی نے 30.06.2025 تک کشی نگر، اتر پردیش میں 261 تجاویز کی منظوری دی ہے۔ کشی نگر ضلع کو پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی آپریشن گرین اسکیم کے تحت کیلے کے کلسٹر کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت کیلا ”ایک ضلع ایک پیداوار“ (او ڈی او پی) کے طور پر بھی شناخت کیا گیا ہے۔
ایم او ایف پی آئی خوراک کی پروسیسنگ کے منصوبوں کے قیام کے لیے مالی معاونت گرانٹ اِن ایڈ/ سبسڈی کی صورت میں فراہم کرتا ہے، جس سے پروسیسنگ اور تحفظ کی بنیادی سہولیات قائم کی جاتی ہیں۔ پی ایم کے ایس وائی کے تحت مختلف اسکیموں کے ذریعے قائم کی گئی پروسیسنگ سہولیات خام زرعی پیداوار میں ویلیو ایڈیشن میں مدد دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں کسانوں کو بہتر قیمت ملتی ہے۔ اسی طرح، درجہ حرارت سے کنٹرول شدہ ٹرانسپورٹ سہولت، کولڈ اسٹوریج/ منجمد اسٹوریج/ کنٹرولڈ ایٹموسفیر اسٹوریج سہولت خام اور تیار شدہ مصنوعات کی تیز تر نقل و حرکت میں مدد دیتی ہے، جس سے فصل کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی آتی ہے اور زرعی پیداوار کی شیلف لائف بڑھ جاتی ہے۔ یہ اقدامات کسانوں کو بہتر منافع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اسکیم پر عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ عالمی سطح کے فوڈ مینوفیکچرنگ چیمپئنز کو تیار کیا جا سکے اور بین الاقوامی منڈی میں بھارتی خوراکی مصنوعات کے برانڈ کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اسکیم کو 2021-22 سے 2026-27 کے درمیان چھ سالہ مدت کے لیے نافذ کیا گیا ہے، جس کے لیے 10,900 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
ہندوستانی خوراکی مصنوعات میں سرمایہ کاری اور سورسنگ کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت، ایم او ایف پی آئی نے ورلڈ فوڈ انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے تین ایڈیشن 2017، 2023 اور 2024 میں منعقد کیے، جو خوراک کی پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقیات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ممتاز پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں اور انہیں ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں ضم ہونے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایونٹ عالمی فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں، موجدین، سپلائی چین کے اسٹیک ہولڈروں، آلات ساز اداروں وغیرہ کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتا ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ شراکت داری/ کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 3834
(Release ID: 2151643)