بھاری صنعتوں کی وزارت
ملک بھر میں قائم کیے گئے برقی موٹرگاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن
Posted On:
01 AUG 2025 4:56PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت (ایم او پی) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ملک میں 29,277 پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشن (ای وی سی ایس) نصب کیے گئے ہیں۔ عوامی ای وی سی ایس کی ریاست کے لحاظ سے تقسیم ضمیمہ میں منسلک ہے۔ ان سہولیات پر اوسط چارج وقت کے بارے میں تفصیلات حاصل نہیں کی گئی ہیں۔
ایم او پی نے ستمبر 2024 میں 'الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب اور آپریشن کے لیے رہنما خطوط - 2024'، اور 'بیٹری سویپنگ اور چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب اور آپریشن کے لیے رہنما خطوط'، جنوری 2025 میں جاری کیے ہیں، جو کہ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، ملک میں بیٹری چارجنگ، اور بیٹری تبدیل کرنے والے اسٹیشن، گاڑیوں کے ڈھانچے کے پروٹوکول کے معیار اور پروٹوکول کو تیار کرنے کے لیے معیارات مرتب کرتے ہیں۔
بجلی کی وزارت (ایم او پی) کے ’’برقی موٹرگاڑی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کا قیام اور آپریشن کے لیے رہنما خطوط 2024‘‘ 17 ستمبر 2024 کے مطابق وزارتوں، ریاستوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے مشورے سے کل ہند سطح پر ’’برقی موٹر گاڑیوں کے مختلف زمروں کے یلے وافر پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے قیام ‘‘ کی حمایت کے لیے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت 2000 کروڑ روپے کی تخصیص کی گئی ہے۔
یہ معلومات بھاری صنعتوں اور فولاد کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو شری نواس ورما کے ذریعہ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔
ضمیمہ
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3844
(Release ID: 2151602)