بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کے تحت سی پی ایس ای ایس کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 01 AUG 2025 4:55PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کے پاس 16 مصروف عمل سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) ہیں۔ ان 16 مصروف عمل سی پی ایس ایز کی فہرست ان کے ٹرن اوور اور پچھلے تین سالوں میں کمائے گئے منافع کی تفصیلات کے ساتھ ضمیمہ I میں  دی گئی ہے۔

2019 سے، 2 سی پی ایس ایز یعنی (اے) بھارت لیدر کارپوریشن لمیٹڈ اور (بی)وی برڈ انڈیا لمیٹڈ (ڈبلیو آئی ایل) اور ایچ ایم ٹی لمیٹڈ  کی دو ذیلی کمپنیاں؛ ایچ ایم ٹی چنار واچز لمیٹڈ اور ایچ ایم ٹی بیئرنگز لمیٹڈ کو متعلقہ ہائی کورٹ/ این سی ایل ٹی کے ذریعہ مقرر کردہ آفیشل لیکویڈیٹر کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔ کمپنیز ایکٹ 2013 کے مطابق ان سی پی ایس ایز کو ختم کرنے سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال قابل اطلاق رہنما خطوط / قواعد کے مطابق آفیشل لیکویڈیٹر کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اس وقت، 15 سی پی ایس ایز متعلقہ معزز ہائی کورٹ/ٹربیونل کے احکامات کی تعمیل میں آفیشل لیکویڈیٹر کے ذریعے لیکویڈیشن کے تحت ہیں۔ ان 15 سی پی ایس ایز کی فہرست ضمیمہ-II میں ہے۔ ان سی پی ایس ایز کے رول پر کوئی باقاعدہ افرادی قوت موجود نہیں ہے۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں اور فولاد کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو شری نواس ورما  کے ذریعہ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

ضمیمہ

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3843


(Release ID: 2151590)
Read this release in: English , Hindi