بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار میں آج انتخابی فہرست کا مسودہ جاری کیا گیا


دعووں اور اعتراضات کے لیے ایک ماہ کی مدت شروع ؛ ڈرافٹ لسٹ کا اشتراک سیاسی جماعتوں کے ساتھ کیا گیا

نام شامل کرنے کے لیے ابھی بھی ایک ماہ کی مکمل مدت دستیاب ہے

بغیر وجہ بتائے انتخابی فہرست کے مسودے سے کسی کا نام حذف نہیں کیا جائے گا

Posted On: 01 AUG 2025 7:31PM by PIB Delhi

بہار میں الیکشن کمیشن کے اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر) 2025 کے پہلے مرحلے (گنتی کے مرحلے) کی کامیابی کے بعد، انتخابی فہرست کا مسودہ آج یعنی 1 اگست، 2025 کو شائع کیا گیا ہے۔ مسودہ فہرست ای سی آئی کے پورٹل: https://voters.eci.gov.in/destateCoroll= پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ، تمام 243 اسمبلی حلقوں کے تمام 90,712 پولنگ بوتھوں کی بوتھ وار ڈرافٹ فہرستیں بہار کے 38 ڈی ای او نے آج یکم اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 

اہم جھلکیاں:

  1. الیکشن کمیشن کے بے مثال، شفاف اور غیر جانبدار ٹیم ورک کی شاندار مثال: ہر گاؤں، ہر وارڈ، ہر گھر تک پہنچنے اور ہر اہل ووٹر کا نام ڈرافٹ الیکٹورل رول میں شامل کرنے کی اپنی کوشش میں بہار کے سی ای او، تمام 38 اضلاع کے ڈی ای او، تمام 243 اسمبلی حلقوں کے ای آر او، 2,976 اے ای آر او، 90,712 پولنگ بوتھوں کے بی ایل او، لاکھوں رضاکاروں اور تمام 12 سیاسی جماعتوں کے نامزد کردہ 1.60 بی ایل اے نے پوری ذمے داری کے ساتھ اس کام کو انجام دیا ہے۔
  2. رائے دہندگان کی بے مثال شرکت: بہار کے 7.24 کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے گنتی کے فارم بھرے۔ سبھی ڈرافٹ انتخابی فہرست میں شامل ہیں۔
  3. اب دعووں اور اعتراضات کا وقت ہے - 1 اگست سے 1 ستمبر تک: اس مدت کے دوران، کسی بھی اہل ووٹر کا نام شامل کرنے یا کسی نااہل الیکٹر، کسی بھی انتخابی یا کسی سیاسی جماعت کا نام حذف کرنے کے لیے، متعلقہ ای آر او کے سامنے ایک مقررہ فارم میں دعوے اور اعتراضات دائر کیے جا سکتے ہیں۔

 

  1. نام شامل کرنے کے لیے ابھی بھی ایک ماہ کا وقت دستیاب ہے:
  • تمام اہل رائے دہندگان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ڈرافٹ لسٹ میں اپنے ناموں کو چیک کریں اور اگر ان کا نام فہرست میں موجود نہیں ہے تو وہ فارم 6 کو پُر کر کے ڈیکلریشن فارم کے ساتھ جمع کرائیں۔
  • نوجوان رائے دہندگان، جو 1 جولائی کو 18 سال کے ہو چکے ہیں یا یکم اکتوبر تک 18 سال کے ہونے والے ہیں، انہیں بھی اعلانیہ فارم کے ساتھ فارم 6 بھر کر انتخابی فہرست میں اپنا نام شامل کرانا چاہیے۔
  1. ایس آئی آر کے احکامات کے مطابق، متعلقہ ای آر او/اے ای آر او کے ذریعے انتخاب دہندہ کو سنے بغیر اور اس کے بعد ایک تحریری حکم جاری کیے بغیر، جس کے لیے ڈی ایم اور سی ای او سے اپیل کی جا سکتی ہے، انتخابی فہرست سے کوئی نام حذف نہیں کیا جا سکتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

01-08-2025

                                                                                                                                       U: 3846

 


(Release ID: 2151565)
Read this release in: English , Hindi