خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے حاصل شدہ تجاویز کے مطابق خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ 14599 آنگن واڑی اور کریچ کی منظوری دی گئی

Posted On: 01 AUG 2025 6:05PM by PIB Delhi

کام کاجی /بیمار خواتین کے بچوں کے لیے کریچ کے لیے رضاکارانہ تنظیموں کے لیے امداد کی اسکیم کے ساتھ نیشنل کریچ فنڈ کو ضم کر کے کام کرنے والی ماؤں کے بچوں کے لیے راجیو گاندھی نیشنل کریچ اسکیم (آر جی این سی ایس) ایک مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر یکم جنوری 2006 کو شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کو مرکزی سماجی بہبود بورڈ (سی ایس ڈبلیو بی) اور دو رضاکار تنظیموں، یعنی انڈین کونسل فار چائلڈ ویلفیئر (آئی سی سی ڈبلیو) اور بھارتیہ ادیم جاتی سیوک سنگھ (بی اے جے ایس ایس) کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا گیا تھا۔ مرکز اور نافذ کرنے والی ایجنسی کے درمیان اسکیم کا فنڈ شیئرنگ پیٹرن 90:10 کے تناسب میں تھا۔ ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اس اسکیم میں حصہ دار نہیں تھے، اس لیے نگرانی اور سرپرستی ناکافی تھی۔ اس کے بعد، 31 دسمبر 2016کو آر جی این سی ایس کو بند کر دیا گیا۔

01.01.2017 سے 31.03.2022 تک، کریچ خدمات خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ پہلے کی اسکیم ’کام کاجی ماؤں کے بچوں کے لیے قومی کریچ اسکیم‘ (این سی ایس) کے توسط سے فراہم کی جاتی تھیں جو کہ مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم تھی، جس کے تحت غیر سرکاری تنظیموں کے توسط سے اسٹینڈ الون کریچ آپریٹ کیے جا رہے تھے، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حصہ داری بھی شامل تھی تاکہ مقامی نگرانی نظام کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت نے یکم اپریل 2022کو امبریلا مشن شکتی ڈبلیو ای ایف کے سامرتھ ورٹیکل کے تحت ’پالنا‘ اسکیم متعارف کرائی تاکہ بچوں (6 ماہ سے 6 سال تک کی عمر کے)کے لیے محفوظ اور محفوظ ماحول میں معیاری کریچ کی سہولت فراہم کرائی جا سکے گا۔ پالنا ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے اور اسے مرکز اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان 60:40 کے فنڈنگ کے تناسب کے ساتھ نافذ کیا جاتا ہے سوائے شمال مشرقی اور خصوصی زمرہ کی ریاستوں کے، جہاں کا تناسب 90:10 ہے۔ بغیر مقننہ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے، 100فیصد فنڈنگ مرکزی حکومت فراہم کرتی ہے۔

آنگن واڑی مراکز دنیا کے سب سے بڑے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے ہیں جو بچوں کو ضروری دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں اور آخری میل تک دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ اپنی نوعیت کے پہلے نقطہ نظر میں، وزارت نے بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو آنگن واڑی کم کریچ (اے ڈبلیو سی سی) کے ذریعے بڑھایا ہے۔

23.07.2025 تک مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز کے مطابق مجموعی طور پر 14,599 اے ڈبلیو سی سی کو وزارت نے منظوری دی ہے، ان میں سے 2448 اے ڈبلیو سی سی کو 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے چالو کر دیا ہے۔

یہ معلومات خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3837


(Release ID: 2151542)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Gujarati