زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
فرٹلائزرس کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مہم
Posted On:
01 AUG 2025 4:32PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے کھادوں کے معیار کو یقینی بنانے کی خاطر ایک مہم شروع کرنے کے لیے ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اس مہم کا مقصد کسانوں کو مناسب مقدار میں معیاری معلومات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعہ کئے گئے جائزے کی بنیاد پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مناسب مقدار میں کھاد فراہم کرتی ہے۔ یہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کو مناسب جگہ پر مناسب کھاد دستیاب ہو۔
فرٹیلائزرز کنٹرول )آرڈرایف سی او(، 1985 ایسی کسی بھی کھاد کی تیاری/درآمد/فروخت پر سختی سے پابندی لگاتا ہے جو کہ مقررہ معیارات کے مطابق نہ ہو۔ ریاستی حکومتوں کو ایف سی او کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ جعلی اور غیر معیاری مصنوعات کو جانچنے کے لیے ریاستی حکومتیں معائنہ اور نمونے جمع کرنے کے ذریعے کھادوں کی تیاری اور فروخت کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہیں۔
حکومت ریاستی حکومتوں کی طرف سے کی گئی عمل آوری کی کارروائی کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے۔ اپریل 2025 سے 25 جولائی 2025 کے دوران اس سلسلے میں ملک بھر میں متعدد چھاپوں کی کارروائی انجام دی گئی جس کے 5,302 شو کاز نوٹس جاری کیے گئے، 2,172 لائسنس معطل/منسوخ کیے گئے اور نادہندگان کے خلاف 170 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
*************
(ش ح ۔ش م ۔اک م (
U. NO. 3812
(Release ID: 2151503)