دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی)-IVکے تحت سیاحت اور قبائلی ترقی کا فروغ

Posted On: 01 AUG 2025 3:33PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)-VI کے ساتھ مل کر دھرتی آباجن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان کے تحت سڑک رابطہ کےجزو کو نافذ کر رہی ہے ، جسے 11 ستمبر 2024 کو شروع کیا گیا تھا ۔  پی ایم جی ایس وائی-IV مردم شماری 2011 کے پیمانے  کی بنیاد پر 25,000 غیر منسلک بستیوں کو ہر موسم میں سڑک رابطہ فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

قبائلی ترقی اور دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان جیسے اقدامات کا مقصد 1,000 ہوم اسٹے (گھروں میں قیام )قائم کرنا ہے،اس منصوبہ کی حمایت کے لیےپی ایم جی ایس وائی-IV کی رہنما ہدایات ان بستیوں کو ترجیح دیتی ہیں/ جو درج ذیل معیار پر پورا اترتی ہوں:

  • ایسی بستیاں جن کی آبادی 500 یا اس سے زیادہ ہو اور جن میں 50؍فیصد یا اس سے زائد آبادی درج فہرست قبائل(ایس ٹی) پر مشتمل ہو۔
  • ایسی بستیاں جن کی کل آبادی 250 یا اس سے زیادہ ہو اور جن میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی ایز) کی تعداد 50 یا اس سے زیادہ ہو اور یہ بستیاں ترجیحی اضلاع (Aspirational Districts) میں واقع ہوں۔

پی ایم جی ایس وائی-IVکے تحت اہل بستیوں کی ابتدائی شناخت کے لیے ایک تفصیلی زمینی سطح کا سروے کیا گیا ہے ۔ 28 جولائی 2025 تک  مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیے دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان کے تحت 296.301 کلومیٹر پر محیط 62 سڑکوں کے کاموں کو منظوری دی گئی ہے ۔ پی ایم جی ایس وائی سڑکیں قبائلی ہوم اسٹے(گھروںمیں قیام) تک رسائی کی سہولت فراہم  کر کے دیہی سیاحت کو فروغ دیں گی اور دور دراز علاقوں میں اقتصادی مواقع فراہم کریں گی ۔

اگرچہ پی ایم جی ایس وائی کسی مخصوص برادری کو ہدف بنانے والی اسکیم نہیں ہے، لیکن اس کا قبائلی علاقوں میں اثرنمایاں رہا ہے۔ بہتر سڑک رابطے نے درج ذیل شعبوں تک رسائی کو بہتر بنایا ہے:

  • منڈیاں، جس سے قبائلی پیداوار اور جنگلاتی اشیاء کی بہتر قیمت حاصل ہوئیں۔
  • صحت کی سہولیات، جس سے سفر کا وقت کم ہوا اور ادارہ جاتی زچگیوں میں اضافہ ہوا
  • تعلیم، اسکولوں اور ہاسٹلز تک رسائی میں بہتری آئی
  • سرکاری خدمات، جن میں بینکاری، سماجی تحفظ اور ای-گورننس شامل ہیں

متعدد خودمختار اثراتی جائزوں کے مطابق پی ایم جی ایس وائی کے نتیجے میں درج ذیل بہتریاں دیکھنے میں آئیں:

  • دیہی آمدنی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ
  • قبائلی برادریوں کی نقل و حرکت اور انضمام میں بہتری
  • خواتین کی تعلیم اور منڈیوں میں شمولیت میں اضافہ

دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے فرق کو کم کرتے ہوئےپی ایم جی ایس وائی ایک ترقیاتی ضرب کارکے طور پر کام کرتا ہے — جو قبائلی علاقوں کی معاشی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے اور پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان(پی ایم-جے این ایم اے این) اور دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان جیسے اہم اقدامات کی تکمیل کرتا ہے۔ وزارت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سڑک رابطے کے فوائد قبائلی برادریوں کے لیے جامع اور پائیدار ترقی میں تبدیل ہوں۔

یہ معلومات آج وزیر مملکت برائے دیہی ترقیات جناب کملیش پاسوان نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں۔

****

U.N-3797

(ش ح۔ م ع ن۔ن م)


(Release ID: 2151497)
Read this release in: English , Hindi , Bengali