کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھاسکر (بی ایچ اے ایس کے اے آر) پلیٹ فارم اسٹارٹ اَپس اور ماحولیاتی نظام کے دیگر فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں ایک معاون پلیٹ فارم ہے

Posted On: 01 AUG 2025 4:26PM by PIB Delhi

بھارت اسٹارٹ اپ نالج ایکسس رجسٹری (بی ایچ اے ایس کے اے آر)  اسٹارٹ اپس سمیت کاروباری ماحولیاتی نظام میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ 30 جون 2025 تک 'اسٹارٹ اپ' زمرے میں 1,97,932 ادارے (بی ایچ اے ایس کے اے آر) پلیٹ فارم پر  رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی)کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-اوّل میں دی گئی ہیں۔

بی ایچ اے ایس کے اے آر فی الوقت آزمائشی مرحلے میں ہے، جس میں اس کے اہم  خصوصیات  اور فیچرز کا تجرباتی طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں ہم منصب افراد کے درمیان باہمی تعامل ،  شراکت داری اور باہمی تعاون پر مبنی مصروفیات،  اسٹیک ہولڈر کیٹیگریز کے لیے منفرد ذاتی شناختی کوڈ کی تخلیق اور  اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کے لیے مائیکرو سائٹس کا انضمام وغیرہ شامل ہیں ۔

حکومت، بی ایچ اے ایس کے اے آر سے متعلق آگاہی اور رسائی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اقدامات کر رہی ہے تاکہ کلیدی صارفین بشمول چھوٹے اور بہت چھوٹے اداروں کی ضروریات اور تجربات کو سمجھا جا سکے۔ ان اقدامات میں ریاستوںمرکز کے زیر انتظام علاقوں تک مخصوص براہ راست رسائی ، ورکشاپس اور تقریبات میں معلوماتی اجلاس کا انعقاد ، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تشہیرکرنے کی سرگرمیاں وغیرہ شامل ہیں: یہ سرگرمیاں ریاستی اسٹارٹ اپ نوڈل ایجنسیوں اور دیگر ماحولیاتی شراکت داروں جیسے انکیوبیٹرز، ایکسیلیریٹرز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے اشتراک سے انجام دی گئی ہیں۔

ضمیمہ-ایک

یہ ضمیمہ راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال نمبر 1484 کے حصّہ (الف) کے جواب کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کا جواب 01 اگست 2025 کو دیا گیا۔

 

بی ایچ اے ایس کے اے آر  رجسٹریشن کے دوران ‘اسٹارٹ اپ’ زمرہ حاصل کرنے والے اور 30 جون 2025 تک  بی ایچ اے ایس کے اے آر   آئی ڈی  حاصل کرنے والے اداروں کی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تعداد درج ذیل ہے:

:

 

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

کل

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

97

2

آندھرا پردیش

3701

3

اروناچل پردیش

92

4

آسام

2021

5

بہار

4224

6

چندی گڑھ

678

7

چھتیس گڑھ

2116

8

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

81

9

دہلی

18972

10

گوا

718

11

گجرات

17370

12

ہریانہ

10082

13

ہماچل پردیش

788

14

جموں و کشمیر

1422

15

جھارکھنڈ

1919

16

کرناٹک

20004

17

کیرالہ

7634

18

لداخ

25

19

لکشدیپ

5

20

مدھیہ پردیش

6552

21

مہاراشٹر

33845

22

منی پور

236

23

میگھالیہ

95

24

میزورم

61

25

ناگالینڈ

116

26

اوڈیشہ

3523

27

پڈوچیری

211

28

پنجاب

2343

29

راجستھان

7226

30

سکم

22

31

تمل ناڈو

13409

32

تلنگانہ

10433

33

تریپورہ

180

34

اتر پردیش

19382

35

اتراکھنڈ

1742

36

مغربی بنگال

6607

کل

1,97,932

 

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

ش ح۔م م ع۔ت ا

U NO . 3799


(Release ID: 2151455)
Read this release in: English , Hindi