ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمرتھ اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے افراد

Posted On: 01 AUG 2025 2:23PM by PIB Delhi

وزارتِ ٹیکسٹائلز سمرتھ (ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کے لیے اسکیم) پر عملدرآمد کر رہی ہے جس کا مقصد صنعت کی کوششوں کی تکمیل کے لیے طلب پر مبنی، روزگار کے مواقع فراہم کرنے والی مہارت آموزی پروگرامز مہیا کرنا ہے تاکہ منظم ٹیکسٹائل اور متعلقہ شعبوں میں ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔ یہ اسکیم ٹیکسٹائل کے پورے ویلیو چین کو کور کرتی ہے، البتہ منظم سیکٹر میں سپننگ اور ویونگ کو اس سے خارج کیا گیا ہے۔ سمرتھ اسکیم کے تحت24جولائی 2025 تک کل 4,57,724 فائدہ اٹھانے والوں کو تربیت دی گئی ہے (پاس کیا گیا) اور 3,55,662 کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ، مستفدین میں 88 فیصد خواتین شامل ہیں۔

اس اسکیم کے نفاذ اور نگرانی میں آسانی کے لیے وزارتِ ٹیکسٹائلز کے پاس ایک مضبوط سافٹ ویئر پلیٹ فارم موجود ہے جوشروع سے آخرتک مکمل حل فراہم کرتا ہے اور آدھار سے منسلک بائیو میٹرک حاضری کے نظام ( اے ای بی اے ایس) کے ذریعے حقیقی وقت کی حاضری کو یقینی بناتا ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائلز جناب  پبیترا مارگریٹانے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

UR-3791

(ش ح۔ اس ک۔ش ب ن)


(Release ID: 2151404)
Read this release in: English , Hindi