قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست قبائلیوں کو سماجی و اقتصادی طور پربااختیار بنانے کی پہل

Posted On: 31 JUL 2025 4:54PM by PIB Delhi

لوک سبھا میں، قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت (ایم او ایس)  جناب  درگا داس یوکی نے آج  جناب  شیام کمار دولت باروے کے ایک غیر ستارہ والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت ملک میں درج فہرست قبائل اور قبائلیوں پر مرکوز شعبوں  کی ترقی کے لیے ایک حکمت عملی کے طور پر ترقیاتی ایکشن پلان برائے درج فہرست قبائلی (ڈی اے پی ایس ٹی) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ قبائلی امور کی وزارت کے علاوہ، 41 وزارتیں/محکمے ہر سال ڈی اے پی ایس ٹی کے تحت قبائلی ترقی کے لیے اپنے کل اسکیم بجٹ کا کچھ فیصد مختص کر رہے ہیں تاکہ درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور غیر ایس ٹی آبادی کے درمیان تعلیم، صحت، زراعت، روزگار، آپباشی ، سڑک، ہاؤسنگ ، برق کاری، روزگار کے مواقع، ہنر مندی کی ترقی اور دیگر مختلف قبائلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترقیاتی فرق کو پر کیا جا سکے اور  درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لیے ذمہ دار وزارتوں/محکموں کی طرف سے مختص کردہ فنڈز کے ساتھ سکیموں کو لنک https://www.indiabudget.gov.in/budget2024-25/doc/eb/dfstat پر مرکزی بجٹ دستاویز کے اخراجات کی پروفائل کے اسٹیٹمنٹ  بی 10میں دیا گیا ہے۔

ریاستی حکومتوں کو بھی ریاست میں ایس ٹی آبادی (مردم شماری 2011) کے تناسب سے، کل اسکیم مختص کرنے کے سلسلے میں ٹی ایس پی فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ مہاراشٹر سمیت ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقےکے اپنے فنڈز سے  ٹی ایس پی کے لیے مختص اور اخراجات کی تفصیلات https://statetsp.tribal.gov.in پر دستیاب ہیں۔

مزید برآں، قبائلی امور کی وزارت ملک میں درج فہرست قبائل(ایس ٹیز) کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں/پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔ ان اسکیموں کی تفصیلات اور وزارت کی طرف سے پچھلے پانچ مالی برسوں کے دوران ریاست کے لحاظ سے مختص فنڈزکی تفصیلات ضمیمہ I میں دی گئی ہیں۔

قبائلی امور کی وزارت(ایم او ٹی اے) حکومت ہند، اپنی اسکیموں کو کئی ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کرتی ہے جیسے کہ قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ) جو قبائلی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) جو کریڈٹ اور سیلف ایمپلائمنٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے اور نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) ، جو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی نگرانی کرتی ہے۔ بنیادی طور پر ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ زمین پر عمل درآمد کرتی ہے۔ ریاستی سطح پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں میں ریاستی قبائلی بہبود کے محکمے اور قومی ایجنسیوں کے ریاستی ہتھیار (جیسے ٹرائیفیڈ اور این ایس ٹی ایف ڈی سی) شامل ہیں۔

اسی طرح، متعلقہ وزارتیں/محکمے ڈی اے پی ایس ٹی کے تحت اسکیموں کو اپنے متعلقہ ریاستی محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کرتے ہیں۔

وزارتیں/محکمے اور نیتی آیوگ تیسرے فریق کے ذریعے بالترتیب سی ایس اور سی ایس ایس اسکیموں کا جائزہ لیتے ہیں۔ نیتی آیوگ نے 2021-2020 میں ختم ہونے والے ای ایف سی سائیکل کے لیے ایک تشخیصی مطالعہ کیا ہے جس میں پوسٹ میٹرک اسکالرشپ، پری میٹرک اسکالرشپ، ٹی آر آئی کو سپورٹ، چھوٹے جنگلات کی پیداوار کے لیے  ایس سی اے، ایم ایس پی سے پی وی ٹی جیز، ٹی ایس ایس کی ترقی، قبائلی تعلیم، بنیادی ڈھانچے جیسی اسکیموں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کچھ اسکیموں کے تحت کچھ اہم نتائج درج ذیل ہیں:

  1. ایس ٹیز کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیموں نے کچھ پیش رفت دکھائی ہے، لیکن دونوں ہی اسکول اور کالج کی سطح پر سست عمل اور محدود بیداری سے متاثر ہیں۔ ریاستوں اور اسٹیک ہولڈرز نے رسائی اور تاثیر کو بہتر بنانے کے لیے بہتر مواصلات، جوابدہی اور صلاحیت سازی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ پوسٹ میٹرک اسکیم کے لیے اسکالرشپ کی تجدید اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا بھی ایک ترجیح ہے۔
  2. قبائلی تحقیقی اداروں کے لیے سپورٹ (ٹی آر آئیز) اسکیم بہت زیادہ کارآمد ہے لیکن اسے موثر تھنک ٹینکس کے طور پر کام کرنے کے لیے اپنے مقاصد میں نئے سرے سے ڈیزائن کی ضرورت ہے۔ معیاری تحقیق، مضبوط کمیونٹی کی شمولیت، بہتر فنڈ کی فراہمی کے نظام اور صلاحیت سازی  پر زور دیا جانا چاہیے۔ وزارت کو چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے اسکیم کو ٹریک  اور اس کی نگرانی کرے اور بہتر انسانی وسائل اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرے۔
  3. ایس سی اے ٹو ٹی ایس ایس اسکیم قبائلی برادریوں کے لیے اہم ہے لیکن اس کے لیے وسائل کی تقسیم، فنڈ کے استعمال اور پروجیکٹ کی نگرانی میں بہتری کی ضرورت ہے۔ بروقت اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے فنڈ کی فراہمی کے لیے بہتر نظام اور مضبوط نگرانی کا ڈھانچہ ضروری ہیں۔

وزارت نے ڈی اے پی ایس ٹی کے تحت مختلف وزارتوں/محکموں کے ساتھ دستیاب فنڈز کو اکٹھا کرکے ایس ٹی کی ترقی کے لیے دو مشن - پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جنمن) اور دھرتی بابا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان شروع کیے ہیں ۔

پی ایم جن من : حکو مت نے 18 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رہنے والی 75 پی وی ٹی جی کمیونٹیز کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جنمن) کا آغاز کیا۔ اس مشن کا مقصد بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، بجلی سے محروم گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا اور 3 سالوں میں پائیدار معاش کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان مقاصد کو 11 اقدامات کے ذریعے پورا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جن میں ہاسٹل اور موبائل میڈیکل یونٹس (ایم ایم یوز) شامل ہیں جو 9 متعلقہ وزارتوں کے ذریعے نافذ کیے گئے ہیں۔ پی ایم جن من کا کل بجٹ 24,104 کروڑ روپے ہے (مرکزی حصہ: 15336 کروڑ اور ریاست کا حصہ: 8768 کروڑ)۔

ڈی اے جے جی یو اے: عزت مآب وزیر اعظم نے 2 اکتوبر 2024 کو دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان(ڈی اے جے جی یو اے) کا آغاز کیا۔ ابھیان میں 17 متعلقہ وزارتوں کے ذریعہ نافذ کردہ 25 اقدامات شامل ہیں اور اس کا مقصد 63 ہزار43 8 گاؤں میں بنیادی ڈھانچے کے خلا کو پورا کرنا ہے۔اس کے علاوہ ہاسٹل، آنگن واڑی  سہولیات اور موبائل میڈیکل یونٹس جیسے سماجی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا اور 5  برسوں میں 549 اضلاع اور 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2,911 بلاکس میں 5 کروڑ سے زیادہ قبائلیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے روزی روٹی کے مواقع فراہم کرنے کی خاطر ون دھن وکاس کیندروں کا قیام کرنا ہے۔ ابھیان کا کل بجٹ 79,156 کروڑ روپے ہے (مرکزی حصہ: 56,333 کروڑ اور ریاست کا حصہ: 22,823 کروڑ)۔

دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے موثر نفاذ، تال میل اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی، ضلع اور بلاک کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ریاستی سطح پر چیف سکریٹری کی صدارت میں ریاستی سطح کی ایک اعلیٰ کمیٹی (ایس ایل اے سی) تشکیل دی گئی ہے۔ ضلع سطح پر، ضلع کلکٹرکی صدارت میں ضلع سطح کی کمیٹی اور بلاک سطح پر، ایک بلاک سطح کی عمل آوری ٹیمیں(بی ایل آئی ٹیز) تیار کی گئی ہیں جن میں مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں تاکہ اقدامات کے نچلی سطح پر عمل درآمد کو آسان بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ، ایم او ٹی اے ذمہ دار وزارتوں/محکموں کے ساتھ جائزہ میٹنگیں بھی کرتا ہے۔ متعلقہ وزارتوں/محکموں میں نوڈل افسران بھی مقرر کیے جاتے ہیں۔

(f): قبائلی امور کی وزارت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کی گئی ماہانہ پیشرفت رپورٹس کی نگرانی کرتی ہے۔ ایم او ٹی اے مختلف پہلوؤں پر وقتاً فوقتاً ہدایات اور رہنما خطوط جاری کرتا رہا ہے تاکہ ایکٹ کے مناسب نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریاستی قبائلی بہبود کے محکمے اور متعلقہ حکام کے ساتھ وقتاً فوقتاً مزید جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔ ڈی سی/ ڈی ایمز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام زیر التواء ایف آر اے کلیمز کو بروقت نمٹائیں ۔ ایف آر اے کی خلاف ورزی کے بارے میں وزارت میں موصول ہونے والی شکایات / نمائندگی کو متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیا جاتا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جائز دعویداروں کو ان کے جنگل کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ، ایف آر اے کے جامع نفاذ کو بڑھانے کے لیے،  ایم او ٹی اے ‘دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان’ (ڈی اے- جے جی یو اے) کے تحت اضلاع کو دو سال کی مدت کے لیے ریاست اور ضلع/سب ڈویژن کی سطح پر مخصوص ایف آر اے سیل قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ وزارت ریاستوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ ممکنہ جنگلاتی علاقوں کا نقشہ بنانے کے لیے ایک ایف آر اے اٹلس تیار کریں جن پر ایف آر اے کے تحت غور کیا جا سکیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی استعداد کار میں اضافہ ہوسکیں۔ مزید، وزارت ڈی اے جے جی یو اے کے تحت ریاست کے مخصوص ایف آر اے پورٹل کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ریاستی قبائلی بہبود کے محکمے کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے (جس میں مخصوص سرور، سافٹ ویئر کی لاگت، ہارڈویئر، سیکورٹی آڈٹ، زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹل میپنگ اور دیگر آپریشنل اخراجات شامل ہیں)۔

(ایف آر اے) اور اس کے تحت بنائے گئے ضوابط کے مطابق، ریاستی حکومتیں  ایف آر اے کی مختلف دفعات کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے رپورٹ کی گئی تازہ ترین معلومات اور ایم پی آر- ایف آر اے کے تحت جمع کردہ  معلومات کے مطابق 20 ریاستوں اور1مرکز کے انتظام علاقے میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ 31.05.2025 تک، ایف آر اے کے تحت دائر دعووں کی کل تعداد 51,23,104 ہے جس میں سے 85.47فیصد دعوے نمٹائے جا چکے ہیں اور 25,11,375 ٹائٹلز (49.02فیصد)،2,39,337 ایکڑ اراضی کے لیے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 31.05.2025 تک  ایف آر اے ٹائٹلز کی تقسیم کو ظاہر کرنے والی ریاستی تفصیلات ضمیمہ II میں ہیں۔

ضمیمہ I

ملک میں قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے نافذ کی جانے والی بڑی اسکیموں/پروگراموں کی مختصر تفصیلات:

(i) دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان: عزت مآب وزیر اعظم نے 2 اکتوبر 2024 کو دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا۔یہ  ابھیان 17 متعلقہ وزارتوں کے ذریعہ لاگو 25 اقدامات  پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد63843 گاؤں میں  بنیادی ڈھانچے کے خلاء کو پر کرنا، صحت کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی کو بہتر بنانا،تعلیم، آنگن واڑی سہولیات اور روزی روٹی کے مواقع فراہم کرنا  ہےاور 5برسوں میں 549 اضلاع اور 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2,911 بلاکس میں 5 کروڑ سے زیادہ قبائلیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ ابھیان کا کل بجٹ 79,156 کروڑ روپے ہے (مرکزی حصہ: 56,333 کروڑ اور ریاست کا حصہ: 22,823 کروڑ)۔

(ii) پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جے اے این ایم اے این): حکومت نے 15 نومبر 2023 کو پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جے اے این ایم اے این) شروع کیا ہے، جسے جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تقریباً 24,000 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ اس مشن کا مقصد پی وی ٹی جی گھرانوں اور رہائش گاہوں کو بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کے صاف پانی اور صفائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، بجلی سے محروم گھرانوں کی بجلی کاری اور 3 سالوں میں پائیدار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

(iii) پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن(پی ایم جے وی  ایم): قبائلی امور کی وزارت پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن(پی ایم جے وی ایم)  کو نافذ کر رہی ہے، جسے قبائلی روزی روٹی کے فروغ کے لیے دو موجودہ اسکیموں کے انضمام کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا ہےاور یہ اسکیمیں‘‘کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس ایم پی) کے ذریعے معمولی جنگلاتی پیداوار( ایم ایف پی)  کی مارکیٹنگ کے لیےطریقہ کار ،(ایم ایف پی) کے لئے ویلیو چین کی ترقی اور‘‘قبائلی مصنوعات/پیداوار کی ترقی اور مارکیٹنگ کے لیے ادارہ جاتی تعاون’’ہیں۔

اس اسکیم میں منتخب ایم ایف پی کے لیے کم از کم امدادی قیمت کے تعین اور اعلان کا تصور کیا گیا ہے۔ پہلے سے طے شدہ ایم ایس پی پر خریداری اور مارکیٹنگ کا عمل نامزد ریاستی ایجنسیوں کے ذریعہ مخصوص ایم ایف پی اشیاء کی موجودہ مارکیٹ قیمت مقررہ ایم ایس پی سے کم ہونے کی صورت میں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر درمیانی اور طویل مدتی مسائل جیسے پائیدار کلکیشن،  قدر میں اضافہ، بنیادی ڈھانچےکی ترقی، ایم ایف پی کی علمی بنیاد پر توسیع اور مارکیٹ انٹیلی جنس کی ترقی پر بھی توجہ دی جائے گی۔

(iv) ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس): ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس) سال 2019-2018  میں شروع کیا گیا تھا تاکہ قبائلی بچوں کو ان کے اپنے ماحول میں نوودیا ودیالیہ کے برابر معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔ نئی اسکیم کے تحت، حکومت نے 440  ای ایم آر ایسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا، ہر بلاک میں ایک ای ایم آر ایس جس میں 50فیصد سے زیادہ ایس ٹی آبادی اور کم از کم 20,000 قبائلی افراد ہوں (2011 کی مردم شماری کے مطابق)۔ 288 ای ایم آر ایس  اسکولوں کو ابتدائی طور پر آئین کے آرٹیکل 275(1) کے تحت گرانٹس کے تحت مالی اعانت فراہم کی گئی تھی، جنہیں نئے ماڈل کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق، وزارت نے کل 728  ای ایم آر ایس  قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے ملک بھر میں تقریباً 3.5 لاکھ ایس ٹی طلباء کو فائدہ پہنچے گا۔

(v) آئین کے آرٹیکل 275(1) کے تحت گرانٹس: آئین کے آرٹیکل 275(1) کے ضابطے کے تحت، درج فہرست علاقوں میں انتظامیہ کی سطح کو بڑھانے اور قبائلی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایس ٹی آبادی والی ریاستوں کو گرانٹس جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ ایک خصوصی علاقائی  پروگرام ہے اور ریاستوں کو 100فیصد گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔ تعلیم، صحت، ہنرمندی کی ترقی، روزی روٹی، پینے کے پانی، صفائی وغیرہ کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی سرگرمیوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کو ایس ٹی آبادی کی ضروریات کے مطابق فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔

(vi) درج فہرست قبائل کی بہبود کے لیے کام کرنے والی رضاکارانہ تنظیموں کو امداد فراہم کرنا: درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی رضاکارانہ تنظیموں کو گرانٹ ان ایڈ کی اسکیم کے تحت، وزارت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پراجیکٹس کو فنڈ دیتی ہے، جس میں رہائشی اسکولوں، غیر رہائشی اسکولوں، موبائل ڈسپنسری، 10 یا اس سے زیادہ بستروں والے اسپتالوں اور ذریعہ معاش وغیرہ کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

vii) ایس ٹی طلباء کو پری میٹرک اسکالرشپ:یہ اسکیم ان طلباء پر لاگو ہوتی ہے جو دسویں اور بارہویں کلاس میں پڑھ رہے ہیں۔ تمام ذرائع سے والدین کی آمدنی سالانہ  2.50 لاکھ روپے  سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ ڈے اسکالرز کے لیے 225 روپے ماہانہ اور ہاسٹلرز کے لیے  525 روپے ماہانہ کا اسکالرشپ سال میں 10 ماہ کی مدت کے لیے دیا جاتا ہے۔ اسکالرشپ کو ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔ مرکز اور ریاستوں کے درمیان شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے جیسے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر کے علاوہ تمام ریاستوں کے لیے فنڈنگ کا تناسب 75:25 ہے جہاں یہ 90:10 ہے۔ لیجسلیچر شیئرنگ پیٹرن کے بغیر ریاست کے زیرانتظام علاقے کے لیے 100فیصد مرکزی حصہ ہے۔

(viii) ایس ٹی طلباء کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ: اسکیم کا مقصد پوسٹ میٹرک یا پوسٹ سیکنڈری سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے درج فہرست قبائل کے طلباء کو مالی مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔ تمام ذرائع سے حاصل والدین کی آمدنی 2.50 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ تعلیمی اداروں کی طرف سے وصول کی جانے والی لازمی فیس متعلقہ ریاستی فیس فکسیشن کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ حد کے ساتھ مشروط ادا کی جاتی ہے اور اسکالرشپ کی رقم 230 سے 1200 روپے ماہانہ، مطالعہ کے دوران ادا کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظامیہ کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے۔ تمام ریاستوں کے لیے مرکز اور ریاستوں کے درمیان فنڈنگ کا تناسب 75:25 ہے سوائے این ای اور پہاڑی ریاستوں/ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام جہاں یہ 90:10 ہے۔ لیجسلیچر شیئرنگ پیٹرن کے بغیر ریاست کے زیرانتظام علاقے کے لیے 100فیصد مرکزی حصہ ہے۔

ix)) ایس ٹی امیدواروں کے لیے قومی بیرونی وظیفے: یہ اسکیم منتخب طلبہ کو پوسٹ گریجویشن، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ ہر سال کل 20 ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ ان میں سے 17 ایوارڈز ایس ٹی اور 3 ایوارڈز خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس(پی وی ٹی جیز) سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ہیں۔ تمام ذرائع سے والدین/خاندان کی آمدنی 6.00 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

(x) ایس ٹی طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے نیشنل فیلوشپ اور اسکالرشپ:

(a) نیشنل اسکالرشپ- (ٹاپ کلاس) اسکیم [گریجویٹ لیول]: اس اسکیم کا مقصد ایس ٹی طلباء کے لئے وزارت کے ذریعہ نشان زدا ملک بھر کے 265 بہترین اداروں، آئی آئی ٹیز  این آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز، اے آئی آئی ایم ایس وغیرہ میں مقررہ کورسز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تمام ذرائع سے کنبے کی آمدنی 6.00 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اسکالرشپ کی رقم میں ٹیوشن فیس، رہائش کے اخراجات اور کتابوں اور کمپیوٹر کے لیے الاؤنسز شامل ہیں۔

b))  ایس ٹی طلباء کے لیے نیشنل فیلوشپ: 750 فیلو شپس ہر سال ایس ٹی طلباء کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔ فیلوشپ یو جی سی کے اصولوں کے مطابق دی جاتی ہے۔

(xi) قبائلی تحقیقی اداروں(ٹی آر آئیز) کو سپورٹ: وزارت نئی ٹی آر آئیز جہاں یہ موجود نہیں تھی وہاں قائم کرنے کے لیے اسکیم کے ذریعے ریاستی حکومتوں کو تعاون فراہم کرتی ہے اور موجودہ ٹی آر آئیز کے کام کو مضبوط بنانے کے لیے تحقیق اور دستاویزات، تربیت اور صلاحیت سازی، قبائلی ورثے کے فروغ وغیرہ کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داری نبھاتی ہے۔ تحقیق اور دستاویزات کے ذریعے ملک بھر میں قبائلی ثقافت اور ورثے کا تحفظ اور فروغ، آرٹ اور نوادرات کی دیکھ بھال اور تحفظ، قبائلی عجائب گھر کا قیام، قبائلیوں کے لیے ریاست کے دوسرے حصوں میں اہم دورے، قبائلی تہواروں کا انعقاد وغیرہ کو فروغ دیا جاتا ہے۔قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے ٹی آر آئی کو اعلی کمیٹی کی منظوری کے ساتھ ضرورت کی بنیاد پر 100 فیصد امدادی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔

ان اسکیموں/پروگراموں کے تحت وزارت کی طرف سے پچھلے پانچ مالی سالوں کے دوران ریاست کے حساب سے فنڈز مختص کیے گئے ہیں:

ایس ٹی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت ریاستی سطح پر فنڈ جاری کیا گیا۔

(کروڑ روپے میں)

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقے کے نام

مالی سال 2020 -21

مالی سال 2021- 22

 مالی سال 2022- 23

 مالی سال 2023- 24

 مالی سال 2024-25*

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

0.12

0.08

   

0.10

2

آندھرا پردیش

14.34

39.35

 

57.00

30.77

3

اروناچل پردیش

0.00

2.07

2.67

   

4

آسام

0.17

1.02

1.07

1.88

1.00

5

بہار

0.00

0.00

     

6

چھتیس گڑھ

35.42

0.00

 

52.50

 

7

ڈی این ایچ اور ڈی ڈی

2.34

2.07

     

8

گوا

0.41

0.00

1.08

0.53

0.36

9

گجرات

21.99

36.89

54.52

62.00

9.23

10

ہماچل پردیش

0.92

0.00

0.79

1.10

 

11

جموں و کشمیر

0.00

0.00

     

12

جھارکھنڈ

0.00

38.99

 

57.00

 

13

کرناٹک

0.00

17.53

23.70

34.00

7.00

14

کیرالہ

1.17

3.47

 

4.36

1.00

15

لداخ

0.42

0.74

   

0.40

16

مدھیہ پردیش

54.29

114.58

127.44

 

53.05

17

منی پور

0.00

0.00

     

18

میگھالیہ

0.00

0.00

1.15

 

0.70

19

میزورم

1.68

6.57

 

3.07

 

20

ناگالینڈ

0.61

0.00

     

21

اوڈیشہ

69.45

52.37

93.97

 

29.50

22

پڈوچیری

0.02

0.00

     

23

راجستھان

31.27

62.34

35.31

 

22.36

24

سکم

0.09

0.00

0.18

   

25

تمل ناڈو

2.41

5.47

4.04

3.62

0.60

26

تلنگانہ

0.00

0.00

 

1.50

0.00

27

تریپورہ

2.52

0.59

11.37

 

6.92

28

اتر پردیش

0.00

0.88

     

29

اتراکھنڈ

1.38

0.00

 

0.15

0.70

30

مغربی بنگال

7.88

9.13

 

29.89

 
 

کل تعداد

248.90

394.14

357.29

308.60

163.69

* عارضی

ایس ٹی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت ریاست وار فنڈ جاری کیا گیا۔

(کروڑ روپے میں)

 

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام

مالی سال . 2020-21

. مال سال 2021-22

مال سال 2022-23

مالی سال  2023-24

*مالی سال  2024-25

1

انڈ مان ونکوبار جزائر

0.13

0.10

   

0.10

2

آندھرا پردیش

60.39

89.91

133.57

114.71

120.00

3

اروناچل پردیش

57.13

123.61

96.16

80.00

100.00

4

آسام

54.14

10.93

68.45

35.00

79.71

5

بہار

7.08

     

4.43

6

چھتیس گڑھ

87.90

 

93.30

71.25

70.00

7

ڈی این ایچ ڈی ڈی

34.82

   

4.04

4.90

8

گوا

4.58

 

11.87

5.27

5.00

9

گجرات

229.78

461.70

244.26

350.00

231.22

10

ہماچل پردیش

0.00

     

5.00

11

جموں و کشمیر

8.05

 

6.84

7.46

9.95

12

جھارکھنڈ

0.00

126.55

 

53.11

200.00

13

کرناٹک

0.00

170.81

 

225.56

125.00

14

کیرالہ

32.85

25.16

 

46.89

29.00

15

لداخ

7.38

22.14

18.91

5.96

35.00

16

مدھیہ پردیش

123.44

245.29

270.49

350.00

250.00

17

مہاراشٹر

181.50

192.15

90.27

570.36

117.81

18

منی پور

21.84

42.92

41.38

30.00

25.00

19

میگھالیہ

0.00

26.36

146.20

85.00

145.08

20

میزورم

34.47

38.75

25.90

25.00

24.00

21

ناگالینڈ

32.26

44.36

36.08

35.00

62.00

22

اوڈیشہ

190.96

218.43

171.33

135.64

294.00

23

پڈوچیری

0.20

     

0.00

24

راجستھان

255.57

137.45

188.10

220.00

350.00

25

سکم

5.54

10.36

9.25

 

6.00

26

تمل ناڈو

33.29

48.49

28.54

20.00

25.00

27

تلنگانہ

272.98

75.04

238.51

112.50

152.50

28

تریپورہ

48.05

71.89

45.22

40.00

74.94

29

اتر پردیش

22.19

   

10.00

15.00

30

اتراکھنڈ

0.00

35.68

 

1.88

2.70

31

مغربی بنگال

22.56

38.72

 

34.06

35.00

 

کل تعداد

1829.08

2256.80

1964.63

2668.69

2598.34

عارضی

ریاست / مرکز کے لحاظ سے پی ایم- جے اے این ایم اے این کے تحت گزشتہ دو سالوں کے دوران ریاستی حکومتوں کو جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات

(کروڑ روپے میں)

 

نمبرشمار

ریاست

2023-24 مالی سال

2024-25 مالی سال *

1

آندھرا پردیش

14.97

5.00

2

چھتیس گڑھ

8.52

0.00

3

گجرات

1.66

4.37

4

جھارکھنڈ

0.62

1.50

5

کرناٹک

3.33

10.26

6

کیرالہ

2.29

0.00

7

مدھیہ پردیش

25.99

0.00

8

مہاراشٹر

12.47

5.00

9

اوڈیشہ

12.68

23.92

10

راجستھان

3.33

3.44

11

تمل ناڈو

5.20

20.67

12

تلنگانہ

2.91

13.24

13

تریپورہ

4.57

7.50

14

اتر پردیش

0.83

0.00

15

اتراکھنڈ

0.62

4.78

 

کل تعداد

100.00

99.68

* عارضی

‘‘پی وی ٹی جی کی ترقی’’ اسکیم کے تحت پچھلے پانچ برسوں  کے دوران جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبرشمار

ریاست

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25*

1

آندھرا پردیش

1245.51

1829.6

1645.5

0

0

2

انڈمان و نکوبار جزائر

0

252.11

0

0

0

3

بہار

0

0

0

0

0

4

چھتیس گڑھ

989.32

996.9

1500

0

0

5

گجرات

552.2

761.8

1731.2

0

0

6

جھارکھنڈ

1777.29

1696.93

0

0

0

7

کرناٹک

438.46

661.17

1439.42

0

0

8

کیرالہ

88

0

0

0

0

9

مدھیہ پردیش

2188.11

2888.69

0

0

0

10

مہاراشٹر

1411.66

0

0

0

0

11

منی پور

0

0

0

0

0

12

اوڈیشہ

1202

1197

1796.75

0

0

13

راجستھان

968

706.17

1120.625

0

0

14

تمل ناڈو

551.08

1967.81

907.7

0

2723..11

15

تلنگانہ

1460.5

1193.04

1508.13

0

2746.87

16

تریپورہ

231.43

1481.71

1402.65

0

207.95

17

اتر پردیش

82.04

0

0

0

0

18

اتراکھنڈ

295

367.07

0

0

0

19

مغربی بنگال

519.4

0

665.95

0

1631.05

 

کل تعداد

14000

16000

13717.925

0

7308.9

* عارضی

پچھلے پانچ سالوں میں  این ایس ٹی ایف ڈی سی کے ذریعے دیے گئے قرض کی رقم

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لاکھوں میں روپئے

نمبرشمار

ریاست

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25*

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

1

آندھرا پردیش

5022.24

1127.19

4119.80

5551.49

6039.21

2

انڈمان اور نکوبار جزائر

 

 

 

0.00

0.00

3

اروناچل پردیش

970.52

814.01

699.90

25.77

17.88

4

آسام

5.00

 

 

40.02

24.24

5

بہار

 

11.48

 

3.06

0.00

6

چھتیس گڑھ

197.49

1398.99

296.00

227.29

499.43

7

دادرہ اور نگر حویلی

 

 

 

4.55

0.00

8

گوا

 

 

 

0.22

0.00

9

گجرات

1442.03

2022.50

1019.61

2810.12

4931.39

10

ہریانہ

 

 

 

 

0.00

11

ہماچل پردیش

13.40

14.00

56.90

2.19

30.60

12

جموں و کشمیر

408.75

1362.87

1272.54

295.19

1102.49

13

جھارکھنڈ

1001.60

1422.00

3.00

684.25

247.45

14

کرناٹک

3109.08

1369.31

1582.42

853.41

1854.44

15

کیرالہ

298.76

637.30

720.73

446.74

684.80

16

لکشدیپ

 

 

 

 

73.53

17

مدھیہ پردیش

3360.10

2755.01

5392.05

1759.58

1660.72

18

مہاراشٹر

37.27

209.06

658.19

2523.52

567.76

19

منی پور

62.37

 

25.00

235.49

102.80

20

میگھالیہ

4485.43

694.81

470.60

475.91

298.09

21

میزورم

3324.18

5450.68

5295.74

6856.69

6948.28

22

ناگالینڈ

1098.72

693.36

20.39

1199.77

627.08

23

اوڈیشہ

1794.44

2457.93

63.19

362.35

883.56

24

راجستھان

2205.16

508.60

789.35

712.22

130.16

25

سکم

82.11

62.56

 

34.23

201.63

26

تمل ناڈو

12.50

15.00

1087.13

3265.67

1210.39

27

تلنگانہ

5359.23

3111.55

4583.99

3218.52

5174.31

28

تریپورہ

2216.28

580.26

48.02

2014.62

1695.98

29

اتراکھنڈ

6.15

 

81.42

32.59

1.92

30

اتر پردیش

1.55

 

 

3.37

85.81

31

مغربی بنگال

275.64

573.91

1643.33

1526.59

2233.75

 

کل تعداد

36790.00

27292.38

29929.30

35165.42

37327.70

 

 عارضی*

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پچھلے 5 سالوں کے دوران ایس سی ا ے کے تحت ٹی ایس ایس/ پی ایم اے اے جی وائی کو ریاستی فنڈ جاری کیا گیا۔

(لاکھ روپے میں)

نمبرشمار

ریاست

 ٹی ایس ایس سے ایس سی  اے

پی ایم اے اے جی وائی

21-2020

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25*

ریلیز کیا گیا فنڈ

ریلیز کیا گیا فنڈ

ریلیز کیا گیا فنڈ

ریلیز کیا گیا فنڈ

ریلیز کیا گیا فنڈ

1

آندھرا پردیش

4954.96

0.00

0.00

0.00

0.00

2

اروناچل پردیش

7015.50

733.68

0.00

0.00

0.00

3

آسام

4578.76

8743.02

11538.22

7182.38

5186.19

4

بہار

3106.00

774.44

0.00

0.00

0.00

5

چھتیس گڑھ

8769.06

15595.8

23021.82

0.00

0.00

6

ڈی این ڈی ڈی

0.00

0.00

173.23

0.00

0.00

7

گوا

724.26

0.00

0.00

0.00

0.00

8

گجرات

10786.40

15916.78

19401.76

0.00

0.00

9

ہماچل پردیش

1367.00

377.03

288.09

0.00

0.00

10

جموں و کشمیر

0.00

0.00

932.39

0.00

0.00

11

لداخ

0.00

0.00

470.53

0.00

0.00

12

جھارکھنڈ

7049.64

6531.79

6915.28

0.00

0.00

13

کرناٹک

0.00

2139.9

937.48

0.00

0.00

14

کیرالہ

459.15

0.00

0.00

61.19

30.00

15

مدھیہ پردیش

0.00

12268.76

27694.54

0.00

0.00

16

مہاراشٹر

0.00

0.00

13485.50

0.00

0.00

17

منی پور

0.00

427.98

295.47

0.00

0.00

18

میگھالیہ

328.25

0.00

3342.30

0.00

0.00

19

میزورم

1236.22

580.83

1818.61

1112.009

1468.00

20

ناگالینڈ

2846.14

886.53

2233.97

0.00

3827.44

21

اوڈیشہ

9010.42

2771.68

1001.24

3044.42

0.00

22

راجستھان

8662.66

7224.71

15269.66

0.00

0.00

23

سکم

0.00

0.00

0.00

0.00

0.00

24

تمل ناڈو

377.47

285.32

285.62

855.805

461.37

25

تلنگانہ

4191.00

2262.18

1681.04

0.00

1646.00

26

تریپورہ

1173.30

631.78

904.48

2737.23

0.00

27

اتراکھنڈ

757.80

0.00

0.00

0.00

0.00

28

اتر پردیش

508.83

0.00

0.00

0.00

0.00

29

مغربی بنگال

3746.00

0.00

3495.20

0.00

0.00

 

کل تعداد

81648.82

78152.21

135186.41

14993.04

12619.00

* عارضی

 

آئین کے آرٹیکل 275(1) کے تحت جاری کردہ فنڈ ذیل میں دیا گیا ہے (05.06.2025 تک)

(لاکھ روپے میں)

نمبرشمار

ریاست

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25*

 

 

ریلیز کی گئی کل رقم

ریلیز کی گئی کل رقم

ریلیز کی گئی کل رقم

ریلیز کی گئی کل رقم

ریلیز کی گئی کل رقم

1

آندھرا پردیش

2055.55

2638.65

0.00

0.00

9841.55

2

اروناچل پردیش

6014.00

9830.00

7265.30

6740.00

10030.00

3

آسام

4592.37

2570.000

2300.00

3294.12

4286.23

4

بہار

0.00

642.08

1001.01

871.24

524.00

5

چھتیس گڑھ

9976.24

11604.02

13578.43

15676.77

14506.46

6

گوا

0.00

600.41

667.79

150.00

479.91

7

گجرات

5940.04

6923.79

7549.12

4584.77

2727.27

8

ہماچل پردیش

1161.00

1500.00

1655.00

1696.45

2244.23

10

جھارکھنڈ

10278.00

12264.19

6677.87

14299.82

5147.06

11

کرناٹک

3305.68

3210.00

4297.57

4070.00

4730.26

12

کیرالہ

0.00

0.00

817.67

1910.44

395.81

13

مدھیہ پردیش

4279.78

5319.10

8438.75

15741.70

9183.585

14

مہاراشٹر

4573.16

0.00

0.00

0.00

0.00

15

منی پور

0.00

0.00

1067.36

2456.35

1981.32

16

میگھالیہ

492.71

1595.25

2904.84

3127.29

2217.40

17

میزورم

1909.71

2971.54

1654.05

2897.97

2143.80

18

ناگالینڈ

1717.38

3202.39

5863.47

5020.11

2050.50

19

اوڈیشہ

6304.62

11382.05

10150.55

6870.56

10107.95

20

راجستھان

9166.00

10435.21

11002.53

8940.07

4626.61

21

سکم

516.00

2045.00

720.38

1754.38

4485.06

22

تمل ناڈو

0.00

0.00

0.00

650.49

2019.665

23

تلنگانہ

2517.00

2050.00

3114.46

5169.00

13797.00

24

تریپورہ

201.74

607.53

1294.71

4226.39

4151.82

25

اتر پردیش

927.426

832.71

1135.82

1353.63

1829.90

26

اتراکھنڈ

0.00

100.65

306.02

964.05

0.00

27

مغربی بنگال

4041.14

0.00

4186.50

4744.40

3549.61

کل گرانٹ

79969.55

92324.57

97649.20

117210.00

117057.00

* عارضی

سال 2021-2020 سے 2025-2024  کے دوران جاری کیے گئے فنڈ  اور درج فہرست قبائلیوں  کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی رضاکارانہ تنظیموں کے لیے امداد ی گرانٹ کی اسکیم کے تحت تفصیلات حسب ذیل ہیں

(لاکھ روپے میں)

 

 

 

 

ریاست

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25*

 

 

آندھرا پردیش

50.26

162.29

183.01

92.19

249.08

 

 

اروناچل پردیش

271.84

237.79

213.91

205.74

639.09

 

 

آسام

40.62

185.12

214.46

121.75

284.47

 

 

چھتیس گڑھ

49.00

130.37

138.42

140.64

250.83

 

 

دہلی

13.16

14.29

8.31

-

17.42

 

 

گجرات

120.98

104.03

284.73

299.17

338.79

 

 

ہماچل پردیش

224.25

131.55

226.02

437.22

578.27

 

 

جموں اور کشمیر

46.39

26.73

36.76

-

49.28

 

 

جھارکھنڈ

501.37

697.12

881.91

918.76

2666.31

 

 

کرناٹک

116.51

222.94

290.59

247.33

520.86

 

 

کیرالہ

120.82

142.81

129.48

7.53

186.75

 

 

لداخ

-

43.09

74.33

84.54

181.79

 

 

مدھیہ پردیش

223.89

1102.69

1091.13

975.56

1438.54

 

 

مہاراشٹر

402.57

673.98

1358.81

1047.53

1550.50

 

 

منی پور

280.92

602.03

207.54

406.09

657.29

 

 

میگھالیہ

845.01

776.02

2132.05

914.83

2017.34

 

 

میزورم

69.64

111.51

51.50

38.69

158.85

 

 

اوڈیشہ

1536.82

2424.82

2049.49

4095.84

2885.48

 

 

راجستھان

189.80

101.66

269.21

217.68

498.95

 

 

سکم

9.46

27.18

46.81

53.16

117.11

 

 

تمل ناڈو

117.03

274.74

250.31

377.29

189.10

 

 

تلنگانہ

54.82

56.64

39.99

96.98

208.03

 

 

تریپورہ

33.54

1.56

95.69

42.09

186.63

 

 

اتر پردیش

112.23

32.21

61.49

51.03

140.36

 

 

اتراکھنڈ

48.54

64.22

112.93

44.30

98.68

 

 

مغربی بنگال

470.51

577.61

476.10

1167.79

1390.18

 

 

کل تعداد

5950.00

8925.00

10925.00

12083.71

17500.00

 

 

 

* عارضی

 سال 2021-2020  سے 2025-2024  کے دوران ‘قبائلی تحقیقی اداروں کی مدد’ کی اسکیم کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات

لاکھ میں)

نمبرشمار

ریاست

منظور شدہ  رقم

 

 

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25*

 

1

انڈمان اور نکوبار

0.00

0

0.00

0.00

0.00

 

2

آندھرا پردیش

455.00

432.75

219.13

125.00

0.00

 

3

اروناچل پردیش

184.15

0

0.00

48.63

150.00

 

4

آسام

0.00

0

0.00

0.00

270.00

 

5

بہار

0.00

0.00

0.00

0.00

99.00

 

6

چھتیس گڑھ

0.00

189.04

113.43

250.00

1100.00

 

7

گوا

202.50

111.75

0.00

50.57

200.00

 

8

گجرات

0.00

0

0.00

0.00

250.00

 

9

ہماچل پردیش

50.00

114.1

0

0.00

125.00

 

10

جموں و کشمیر

206.51

200

170.84

770.85

100.00

 

11

جھارکھنڈ

0.00

13.92

164.96

417.03

200.00

 

12

کرناٹک

26.35

184.25

0.00

0.00

200.00

 

13

کیرالہ

0.00

0

0.00

0.00

300.00

 

14

لداخ

0.00

0.00

0.00

0.00

99.00

 

15

مدھیہ پردیش

447.00

484.58

0.00

143.08

600.00

 

16

مہاراشٹر

0.00

0

0.00

0.00

250.00

 

17

منی پور

0.00

0

0.00

0.00

140.00

 

18

میزورم

1178.22

766.65

53.75

550.00

723.14

 

19

ناگالینڈ

0.00

85

205.000

400.00

600.00

 

20

اوڈیشہ

503.00

644.76

313.15

600.00

600.00

 

21

راجستھان

8.89

215.34216

0.00

0.00

0.00

 

22

سکم

144.00

273.3

0.00

0.00

200.00

 

23

تمل ناڈو

0.00

135.09

0.00

25.00

300.00

 

24

تلنگانہ

375.75

548.95

0.00

0.00

1300.00

 

25

تریپورہ

0.00

44.29384

0.00

25.00

300.00

 

26

اتر پردیش

35.15

89.25

0.00

0.00

0.00

 

27

مغربی بنگال

0.00

0

0.00

0.00

0.00

 

28

میگھالیہ

0.00

66.224

0.00

0.00

100.00

 

29

اتراکھنڈ

2183.48

1400.75

0.00

948.01

793.86

 

 

کل تعداد

6000.00

6000.00

1240.26

4353.17

9000.00

 

* عارضی

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ای ایم آر ایس کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات

(لاکھ روپے میں)

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کے نام

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25*

1

آندھرا پردیش

6,199.12

14,591.28

12,600.57

10,795.05

20,252.60

2

اروناچل پردیش (این ای)

200.24

119.54

1,010.87

693.91

1,998.01

3

آسام (این ای)

750

1,800.00

1,433.65

2,732.67

10,638.59

4

بہار

10

0

0

8.95

34.12

5

چھتیس گڑھ

6,968.12

13,259.66

19,435.93

15,888.89

75,241.68

6

دادر اور نگر حویلی

95.7

252.55

568.22

163.45

173.77

7

گجرات

4,755.86

1,060.00

10,088.95

15,667.55

23,739.43

8

ہماچل پردیش

255.06

599.11

483.18

829.76

1,353.01

9

جموں و کشمیر

0

392.4

1,200.00

891.4

373.56

10

جھارکھنڈ

2,205.73

11,309.20

23,562.27

23,915.13

63,365.39

11

کرناٹک

2,495.83

3,672.86

1,768.84

2,677.67

5,996.19

12

کیرالہ

0

229.56

1,515.66

249

1,030.37

13

لداخ

0

10

450

800

17.41

14

مدھیہ پردیش

14,459.36

3,560.00

31,817.79

13,157.19

24,589.25

15

مہاراشٹر

2,787.16

4,393.74

12,919.16

8,525.91

26,849.30

16

منی پور (این ای)

1,268.00

398.08

2,369.98

3,044.92

2,325.91

17

میگھالیہ (این ای)

1,123.45

1,100.00

800

21,014.66

31,442.72

18

میزورم

3,283.73

6,085.41

2,094.54

1,242.52

14,313.18

19

ناگالینڈ (آئی این)

5,885.51

9,481.60

557.71

18,377.12

698.27

20

اوڈیشہ

6,174.27

10,648.82

28,164.31

48,934.80

60,184.05

21

راجستھان

12,944.17

18,214.71

19,463.30

13,687.79

8,532.54

22

سکم (این ای)

800.33

1,037.88

1,047.35

1,118.83

845.00

23

تمل ناڈو

1,225.14

1,190.62

1,098.78

1,099.80

1,738.95

24

تلنگانہ

9,517.30

19,695.52

12,794.53

14,276.17

13,492.34

25

تریپورہ (آئی این)

6,064.89

5,715.44

6,435.19

6,670.35

9,946.98

26

اتر پردیش

386.68

337.49

596.23

624.14

949.43

27

اتراکھنڈ

321.28

598.39

474.95

1,537.53

3,475.04

28

مغربی بنگال

2,062.45

0

2,303.67

1,869.70

1,789.50

 

کل تعداد

92,239.38

1,29,753.86

1,97,055.63

2,30,494.86

4,05,386.59

* عارضی

ضمیمہ II

 مورخہ31.05.2025 تک‘‘درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی جنگلات کے باشندے (جنگل کے حقوق کی پہچان) ایکٹ، 2006’’ کے تحت موصول ہونے والے دعووں کا بیان، ٹائٹل ڈیڈز کی تقسیم، اور جنگل کی زمین کی وہ حد جس کے لیے ٹائلٹلز (انفرادی اور برادری) تقسیم کیے گئے:

نمبرشمار

ریاست

موصول ہونے والے دعووں کی تعداد

31.05.2025 تک

تقسیم شدہ ٹائلٹلز کی تعداد

31.05.2025 تک

جنگل کی زمین کی حد جس کے لیے ٹائلٹلز تقسیم کیے گئے ہیں۔

(ایکڑ میں)

انفرادی

کمیونٹی

کل

انفرادی

کمیونٹی

کل

انفرادی

کمیونٹی

کل

   

1

2

3

4

5

6

7

8

9

1

آندھرا پردیش

285,098

3,294

288,392

226,651

1,822

228,473

454,706

526,454

981,160.00

2

آسام

148,965

6,046

155,011

57,325

1,477

58,802

این اے/ این آر

این اے/ این آر

این اے/ این آر

3

بہار

4,696

0

4,696

191

0

191

53.03

0.00

53

4

چھتیس گڑھ

890,220

57,259

947,479

481,432

52,636

534,068

949,770.89

9,102,957.49

10,052,728.38

5

گوا

9,757

379

10,136

856

15

871

1,506.45

18.66

1,525.11

6

گجرات

183,055

7,187

190,242

98,732

4,792

103,524

168,448.83

1,240,680.15

1,409,128.99

7

ہماچل پردیش

4,883

683

5,566

662

146

808

126.65

62,677.24

62,803.89

8

جھارکھنڈ

107,032

3,724

110,756

59,866

2,104

61,970

153,395.86

103,758.97

257,154.83

9

کرناٹک

288,549

5,940

294,489

14,981

1,345

16,326

20,077.30

36,340.52

56,417.82

10

کیرالہ

44,455

1,014

45,469

29,422

282

29,704

38,810.58

788,651.25

827,461.83

11

مدھیہ پردیش

585,326

42,187

627,513

266,901

27,976

294,877

903,533.06

1,463,614.46

2,367,147.52

12

مہاراشٹر

397,897

11,259

409,156

199,667

8,668

208,335

461,491.25

3,371,497.43

3,832,988.68

13

اوڈیشہ

701,148

35,024

736,172

462,067

8,832

470,899

674,775.33

743,193.39

1,417,968.72

14

راجستھان

113,162

5,213

118,375

49,215

2,551

51,766

70,387.18

239,763.95

310,151.13

15

تمل ناڈو

33,119

1,548

34,667

15,442

1,066

16,508

22,104.80

60,468.77

82,573.57

16

تلنگانہ

651,822

3,427

655,249

230,735

721

231,456

669,689.14

457,663.17

1,127,352.32

17

تریپورہ

200,557

164

200,721

127,931

101

128,032

465,192.88

552.40

465,745.28

18

اتر پردیش

92,972

1,194

94,166

22,537

893

23,430

NA/NR

NA/NR

NA/NR

19

اتراکھنڈ

3,587

3,091

6,678

184

1

185

0.00

0.00

0.00

20

مغربی بنگال

131,962

10,119

142,081

44,444

686

45,130

21,014.27

572.03

21,586.29

21

جموں و کشمیر

33,233

12,857

46,090

429

5,591

6,020

NA/NR

NA/NR

NA/NR

کل تعداد

4,911,495

211,609

5,123,104

2,389,670

121,705

2,511,375

5075083.51

18198863.89

23273947.39

************ 

ش ح۔ع ح ۔ رض

3765U-


(Release ID: 2151270)
Read this release in: English , Hindi