عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: سول سروس کے امتحان میں اصلاحات کی ضرورت

Posted On: 31 JUL 2025 7:18PM by PIB Delhi

سول سروس امتحان (سی ایس ای) ہر سال یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے، محکمہ برائے پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کی جانب سے جاری کردہ سول سروس امتحان کے قواعد کے مطابق منعقد کیا جاتا ہے۔ سی ایس ای کے قواعد کو اس محکمے کے ذریعے مختلف اسٹیک ہولڈروں بشمول یو پی ایس سی، حصہ لینے والی سروسز کے کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹیز (سی سی اے) اور دیگر وزارتوں/ محکموں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جاتی ہے۔ سی ایس ای میں اصلاحات ایک مسلسل اور ترقی پذیر عمل ہے۔ حکومت امتحانی عمل کی افادیت کو بڑھانے، گورننس کی ضروریات کو پورا کرنے اور سماجی حرکیات سے نمٹنے کے لیے وقتاً فوقتاً ایسی مشقیں کرتی رہتی ہے تاکہ اسے مزید جامع بنایا جا سکے۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

 U: 3750


(Release ID: 2151151)
Read this release in: English , Hindi