عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: مرکزی پنشنرز کی شکایات کا ازالہ اور نگرانی کا نظام

Posted On: 31 JUL 2025 7:59PM by PIB Delhi

پنشن سے متعلق کل 63,310 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 55,554 سنٹرلائزڈ پنشن شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام پورٹل کے ذریعے 2025 کے دوران یکم جنوری 2025 سے 15جولائی2025 تک حل کی گئیں۔ وہ وزارتیں/محکمے، جہاں جنوری سے جولائی 2025 کے دوران سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں اور زیر التواء ہیں، وزارت دفاع، محکمہ مالیاتی خدمات اور وزارت ریلوے ہیں۔

554 سنٹرلائزڈ پنشن شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام پورٹلپر شکایات کے ازالے کی شرح جنوری 2025 میں 35 دن سے کم ہو کر جولائی 2025 میں 20 دن رہ گئی ہے جو پنشن کی شکایات کے بروقت اور موثر ازالہ کی عکاسی کرتی ہے۔

حکومت نے 16جنوری 2024 کو پینشن کی شکایات کے مؤثر ازالہ کے لیے پالیسی سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں/محکمے 21 دنوں کے اندر پنشن کی شکایات کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں۔ سرکلر میں شکایات کے ازالے کے افسران اور اپیل افسران کے کردار اور ذمہ داریوں کی مزید تفصیلات دی گئی ہیں۔ حکومت پنشن کی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے اپنے اقدامات کے حصے کے طور پر موضوعاتی عدالتیں، ماہانہ بین وزارتی جائزہ اجلاس، شکایات کے ازالے کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کا پروگرام اور پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے سالانہ خصوصی مہم کا اہتمام کرتی ہے۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ نے 23 جولائی 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No. 3756

 


(Release ID: 2151082)
Read this release in: English , Hindi