وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے ویسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 31 JUL 2025 7:52PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے 31 جولائی 2025 کو مغربی بحریہ کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، این ایم کی جگہ لیں گے جو بھارتی بحریہ میں چار دہائیوں کی نمایاں خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد وی اے ڈی ایم سوامی ناتھن نے ممبئی کے نیول ڈاک یارڈ کے گورو استمبھ میں قوم کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دینے والے شہیدوںکو خراج عقیدت پیش کیا۔

موصوف کو یکم جولائی 1987 کو بھارتی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا اور وہ مواصلات اور الیکٹرانک وارفیئر کے ماہر ہیں۔ وہ کھڑک واسلا کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، جوائنٹ سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، شریوینہم، برطانیہ۔ کالج آف نیول وارفیئر، کرنجا؛ اور ریاستہائے متحدہ نیول وار کالج، نیو پورٹ، روڈ آئی لینڈ، امریکہ کے سابق طالب علم ہیں۔

موصوف نے اتی وششٹھ سیوا میڈل اور وششٹھ سیوا میڈل حاصل کرنے والے فلیگ آفیسر نے اپنے بحری کیریئر میں کئی اہم آپریشنل ، اسٹاف اور تربیتی عہدوں پر کام کیا ہے جن میں میزائل جہازوں ودیوت اور وناش کی کمان ، میزائل کارویٹ کلیش ، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر میسور اور طیارہ بردار بحری جہاز وکرمادتیہ شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد ، موصوف نے ہیڈ کوارٹر ، سدرن نیول کمانڈ ، کوچی میں چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور بھارتی بحریہ میں تربیت کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے بھارتی بحریہ کی سیفٹی ٹیم کو تشکیل دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا جو بحریہ کے تمام عمودی حصوں میں آپریشنل حفاظت کی نگرانی کرتی ہے۔ اس کے بعد وہ فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کی حیثیت سے نیوی کے ورک اپ آرگنائزیشن کے سربراہ بنے جس کے بعد انھیں مغربی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے طور پر مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ سورڈ آرم کی کمان کرنے کے بعد ، انھیں فلیگ آفیسر آف شور ڈیفنس ایڈوائزری گروپ اور بھارت سرکار کے آف شور سیکورٹی اور دفاع کے مشیر کے طور پر مقرر کیا گیا ۔

وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد موصوف نے ممبئی میں ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف آف اسٹاف اور نیول ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں کنٹرولر آف پرسنل سروسز اور چیف آف پرسنل کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ایف او سی آئی این سی ویسٹ کے طور پر اپنی موجودہ ذمہ داری سے قبل ، انھوں نے این ایچ کیو میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

وی اے ڈی ایم کرشنا سوامی ناتھن کی تعلیمی قابلیت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے بی ایس سی کی ڈگری شامل ہے۔ کوچی کی کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی سے ٹیلی کمیونی کیشن میں ایم ایس سی، کنگز کالج، لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے، ممبئی یونیورسٹی سے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل، اور ممبئی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

 

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3749


(Release ID: 2151043)
Read this release in: English , Marathi , Hindi