خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف پی آئی ایس  کی معاونت کے لیے نئی سبسڈی اسکیمیں

Posted On: 31 JUL 2025 5:46PM by PIB Delhi

خوراک و ڈبہ بند کی صنعت (ایم او ایف پی آئی) چھوٹے، درمیانے اور بڑے کھانے کی پروسیسنگ کے لیے دو مرکزی شعبہ اسکیمیں یعنی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اور کھانے کی پروسیسنگ صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک رعایت اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) نافذ کر رہی ہے۔ مزید برآں، ایم او ایف پی آئی بہت چھوٹی کمپنیوں کے لیے ایک مرکزی کفالت شدہ اسکیم یعنی پی ایم فوڈ پروسیسنگ کی بہت چھوٹی کمپنیوں کی با ضابطہ کاری (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم بھی نافذ کر رہی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت مختص کردہ فنڈز اور منظور شدہ پروجیکٹس کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اسکیم

نفاذ کی مدت

اسکیم کے لیے منظور شدہ اخراجات

(کروڑ روپے میں)

اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تعداد

پی ایم کے ایس وائی

2021-2026

5,520

1601

پی ایم ایف ایم ای

2020-2026

10,000

1,44,517

(credit linked subsidy sanctioned)

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی

2021-2027

10,900

170

 

خوراک و ڈبہ بند کی صنعتوں (ایم او ایف پی آئی ) کھانے کی پروسیسنگ پروجیکٹوں کے قیام کے لیے امداد/سبسڈی کی شکل میں مالی امداد فراہم کرتی ہے، جس سے پروسیسنگ اور تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات بشمول کولڈ چین بنیادی ڈھانچہ بنایا جاتا ہے۔ جزوی اسکیموں کے تحت بنائی گئی سہولیات خام زرعی پیداوار کی پروسیسنگ اور تحفظ اور خام اور تیار مصنوعات کی نقل و حمل میں مدد دیتی ہیں، جس سے فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کیا جاتا ہے۔

خوراک پر تابکاری عمل سے فوری طور پر خراب ہونے والی زرعی پیداوار کے نقصانات اور ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے اشیاء زیادہ دن تک خراب نہیں ہوتیں۔ خوراک پر تابکاری عمل کی یونٹوں کو پی ایم کے ایس وائی کی ایک جزوی اسکیم، مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافہ کے بنیادی ڈھانچے کی اسکیم کے تحت مدد فراہم کی جاتی ہے۔

یہ اسکیمیں کھیت سے خوردہ دوکان تک موثر سپلائی چین انتظام کے ساتھ جدید بنیادی ڈھانچے کے قیام کا ہدف رکھتی ہیں، جس میں اسٹوریج، نقل و حمل، قدر افزائی وغیرہ شامل ہیں، اس طرح کسانوں کو بہتر منافع فراہم کرنے، روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے، زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے، فصل کے بعد کے نقصانات میں کمی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور پروسیسنگ کی سطح بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

ایم او ایف پی آئی نے 2017، 2023 اور 2024 کے دوران ورلڈ فوڈ انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے تین ایڈیشنز کا انعقاد کیا اور اس تقریب کا چوتھا ایڈیشن 25 سے 28 ستمبر 2025 کے دوران منعقد ہونے والا ہے۔ ڈبلیو ایف آئی کا بنیادی مقصد ہندوستان میں کھانے کے پروسیس کرنے والے، ٹیکنالوجی اور سازوسامان بنانے والوں اور سپلائرز، نقل و حمل کی خدمات دینے والوں، کولڈ چین آپریٹرز کے لیے کھانے کی مصنوعات کی تیاری اور تجارت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔ ڈبلیو ایف آئی نمائش میں شرکت کرنے والوں کو ہندوستانی اور بین الاقوامی کاروباریوں، سرمایہ کاروں اور حکومت کے ساتھ شراکتیں بنانے اور ہندوستان کے کھانے کے بازار اور معاشی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ایم او ایف پی آئی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے ذریعے نقصانات کو کم کرنے، کھانے کے ضیاع میں کمی، قدر افزائی میں اضافہ اور پروسیسنگ کی سطح بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ڈبلیو ایف آئی 2025 ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں انضمام کو آسان بنا کر کھانے کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر اپنا کردار مزید مضبوط کرے گا۔

 یہ معلومات آج لوک سبھا میں خوراک  و ڈبہ بندی کی صنعت کےوزیر مملکت جناب روی نیت سنگھ نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :     3743   )


(Release ID: 2151038)
Read this release in: English , Hindi