عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: مشن کرم یوگی پروگرام کی اثرپذیری
Posted On:
31 JUL 2025 7:14PM by PIB Delhi
مشن کرم یوگی وزارتوں، محکموں اور تنظیموں کے استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں کے مطابق سرکاری ملازمین کی اہلیت پر مبنی کردار کی مخصوص صلاحیت سازی کو یقینی بنا رہا ہے۔ آئی جی او ٹی کرم یوگی ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کے 1.26 کروڑ سے زیادہ رجسٹر شدہ صارفین ہیں۔ پورٹل پر 3052 کورسز براہ راست موجود ہیں جو کلیدی تفاعل، طرز عمل اور ڈومین کی صلاحیتوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ آئی جی او ٹی پلیٹ فارم سیکھنے والوں کو ہر کورس کی درجہ بندی کرنے اور ہر کورس کے سلسلے میں تفصیلی رائے دینے کی سہولت دیتا ہے۔ حکومت کی دیگر تربیتی اور استعداد کار بڑھانے کی سرگرمیوں بشمول انڈکشن ٹریننگ، مڈ کیریئر ٹریننگ اور ان سروس ٹریننگ پروگرامز میں رول بیسڈ لرننگ پر بھی زور دیا گیا ہے۔
یہ جانکاری سائنس و ٹکنالوجی، ارتھ سائنسز کے کے مرکزی وزیر مملکت ، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3748
(Release ID: 2151023)