وزارت دفاع
بھارت-متحدہ عرب امارات دفاعی صنعت شراکت داری سیمینار کا دوسرا ایڈیشن جے ڈی سی سی سائیڈ لائن پر منعقد ہوا
Posted On:
31 JUL 2025 6:47PM by PIB Delhi
جوائنٹ ڈیفنس کوآپریشن کمیٹی (جے ڈی سی سی) کے علیحدہ 31 جولائی 2025 کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کی دفاعی صنعت کی شراکت داری پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام اور سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم) اور متحدہ عرب امارات کے ایج گروپ کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 90 سے زیادہ بھارتی دفاعی کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات کی آٹھ فرموں نے شرکت کی۔ سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار اور یو اے ای اسٹاف کے انڈر سکریٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم ناصر علوی نے اس تقریب کی مشترکہ صدارت کی۔
ستمبر 2024 میں ابوظہبی میں منعقدہ پہلے بھارت متحدہ عرب امارات ڈیفنس انڈسٹری پارٹنرشپ فورم کی بنیاد پر اس کے دوسرے ایڈیشن میں بغیر پائلٹ کے نظام، بحری پلیٹ فارم، پریسیژن اسلحہ، سائبر ڈیفنس، مصنوعی ذہانت اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت شعبوں میں صنعت سے صنعت کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ جناب سنجیو کمار نے ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل کی مصروفیات کے لیے کلیدی میدانوں کی نشاندہی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل علوی نے ان جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی شراکت داری کے مواقع کو اجاگر کیا اور بھارت کی بڑھتی ہوئی دفاعی صنعت کی طاقت کا اعتراف کیا۔
سیمینار میں دونوں ممالک کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مستقبل کے لیے تیار، لچکدار اور قابل اعتماد دفاعی شراکت داری قائم کریں گے جو لین دین کے تعاون سے آگے بڑھے گی۔ تقریب کا اختتام بی ٹو بی مباحثوں کے ساتھ ہوا جس میں دفاعی مینوفیکچرنگ، ایم آر او، ایرو اسپیس اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں میں صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ خود انحصاری اور برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر جناب سنجے سدھیر، چیف آف ڈیفنس اینڈ سکیورٹی انڈسٹریل افیئرز، توازون کونسل، ماتر علی الرمیثی، ایس آئی ڈی ایم کے صدر راجندر سنگھ بھاٹیہ اور ایج گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او حماد المرار بھی موجود تھے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3744
(Release ID: 2151020)