خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
ایف پی آئی اسکیموں کے ذریعے روزگار
Posted On:
31 JUL 2025 5:49PM by PIB Delhi
خوراک و ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، خوراک کی پروسیسنگ سے متعلق صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے اپنی دو مرکزی شعبے کی اسکیموں یعنی پرادھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اور کھانے کی پروسیسنگ صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک رعایت اسکیم(پی ایل آئی ایس ایف پی آئی)کے ذریعے متعلقہ ڈھانچے کے قیام/توسیع کو فروغ دیا ہے۔ مزید برآں، ایک مرکزی طور پر کفالت شدہ اسکیم یعنی پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم بھی ایم او ایف پی آئی کی طرف سے ملک بھر میں نافذ کی جا رہی ہے، جس سے کھانے کی پروسیسنگ کے شعبے میں فارم سے باہر روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
پی ایم کے ایس وائی کے تحت، کھانے کی پروسیسنگ صنعتوں کے قیام کے لیے کاروباری افراد کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کا کل بجٹ 22-2021 سے 26-2025 تک 5520 کروڑ روپے ہے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت، فوڈ پروسیسنگ کی بہت چھوٹی کمپنیوں کے قیام/تجدید کاری کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم 21-2020 سے 26-2025 تک کے عرصے کے لیے فعال ہے اور اس کا بجٹ 10,000 کروڑ روپے ہے۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کا مقصد، دیگر چیزوں کے علاوہ، عالمی سطح پر خوراک کی مینوفیکچرنگ چیمپئنز بنانے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ہندوستانی برانڈز کے کھانے کی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ یہ اسکیم 22-2021 سے 27-2026 تک کے عرصے کے لیے فعال ہے اور اس کا بجٹ 10,900 کروڑ روپے ہے۔
خوراک و ڈبہ بندی شعبے کے لیے ایم او ایف پی آئی کی اسکیموں کے تحت مالی سال 26-2025 کے لیے کل تخصیص اور استعمال شدہ فنڈز درج ذیل ہیں:
اسکیم کا نام
|
مالی سال 2025-26
بجٹ کا تخمینہ (روپئے کروڑ میں)
|
مالی سال 2025-26
اصل اخراجات* (روپئے کروڑ میں)
|
پی ایم کے ایس وائی
|
903.38
|
131.24
|
پی ایم ایف ایم ای
|
2000
|
265.77
|
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی
|
1200
|
207.07
|
* 24.07.2025 کو
یہ معلومات آج لوک سبھا میں خوراک و ڈبہ بندی کی صنعت کےوزیر مملکت جناب روی نیت سنگھ نے ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :3739 )
(Release ID: 2151003)