وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پروجیکٹ 17 اے جدیداسٹیلتھ فریگیٹ ہمگری ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا گیا

Posted On: 31 JUL 2025 5:43PM by PIB Delhi

جنگی جہاز کے ڈیزائن اور تعمیر میں خود انحصاری کے حصول میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر، ہمگری (یارڈ 3022) نلگری کلاس (پروجیکٹ 17 اے) کاتیسرا بحری  جہاز اور گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) میں بنایا گیا پہلے درجے کا جہاز 31 جولائی 2025 کو جی آر ایس ای، کولکاتہ میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔ پروجیکٹ 17 اے فریگیٹس ورسٹائل ملٹی مشن پلیٹ فارم ہیں، جنہیں سمندری شعبے میں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ہمگری سابقہ آئی این ایس ہمگری کا جدید ورژن ہے، جو ایک لیینڈر کلاس فریگیٹ ہے، جسے قوم کی 30 سال کی شاندار خدمت کے بعد 06 مئی 2005 کو ہٹا دیا گیا تھا۔ یہ جدید ترین فریگیٹ بحری ڈیزائن، اسٹیلتھ، فائر پاور، آٹومیشن اور بقا میں ایک بڑی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے اور جنگی جہاز کی تعمیر میں آتم نربھرتا کی ایک قابل تعریف علامت ہے۔

وارشپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) کے ذریعہ ڈیزائن کردہ اور وارشپ اوور سیئنگ ٹیم (کولکاتہ) پی 17 اے فریگیٹس کی نگرانی میں مقامی جہاز کے ڈیزائن، اسٹیلتھ، حملے سے بچنے کی صلاحیت اور جنگی صلاحیت میں مرحلے وار پیش رفت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ ’مربوط تعمیر‘ کے فلسفے پرمبنی یہ جہاز ماڈیولر اور ایرگونومک ہے اوران تعمیر شدہ ٹائم لائنز کے اندر بنایا گیا ہےجن کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

پی 17 اے جہاز پی 17 (شیوالک) کلاس کے مقابلے میں ایک جدید ہتھیار اور سینسر سوٹ سے لیس ہیں۔ ان جہازوں کو کمبائنڈ ڈیزل یا گیس (سی او ڈی او جی) پروپلشن پلانٹس کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے، جس میں ڈیزل انجن اور گیس ٹربائن شامل ہیں، جو ہر شافٹ پر کنٹرول ایبل پچ پروپیلر (سی پی پی) اور ایک جدید ترین انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم (آئی پی ایم ایس) چلاتے ہیں۔ ویپن سوٹ میں زمین سے زمین پر داغے جانے والے سُپر سونک میزائل سسٹم، میڈیم رینج سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم، 76 ایم ایم گن اور 30 ایم ایم اور 12.7 ایم ایم ریپڈ فائر کلوز ان ویپن سسٹم شامل ہیں۔

ہمگری کی ڈیلیوری ملک کے ڈیزائن ، جہاز کی تعمیر اور انجینئرنگ کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہےاور جہاز کے ڈیزائن اور جہاز سازی دونوں میں آتم نربھرتا پر ہندوستانی بحریہ کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔ 75 فیصد کے مقامی مواد کے ساتھ، اس پروجیکٹ میں جی آر ایس ای میں 200 سے زیادہ ایم ایس ایم ای شامل ہیں اور اس سے تقریبا 4 ہزار اہلکاروں کے لیے براہ راست اور 10 ہزار اہلکاروں کے لیے بالواسطہ روزگار پیدا کیا ہے۔

1.jpeg

2.jpeg

3.jpeg

***************

 

 (ش ح۔ک ح۔ع ر)

U No. 3708

 


(Release ID: 2150978)
Read this release in: English , Hindi , Marathi