وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی ورثے کا تحفظ اور پائیدار سیاحت

Posted On: 31 JUL 2025 4:13PM by PIB Delhi

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافتی اور قدرتی ورثے کے حامل مقامات سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی ، فروغ ، انتظام و انصرام اور دیکھ بھال کاکام بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

وزارت سیاحت نے پائیدار سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی وضع کی ہے اور ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ کاروبار کو پائیدار سیاحتی طورطریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ٹریول فار لائف پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔

وزارت سیاحت کی سودیش درشن 2.0 اسکیم سیاحوں اور سیاحتی منازل پر مبنی طریقہ کارکواپناتے ہوئے پائیدار اور ذمہ دارسیاحتی مقامات کی ترقی کے مقصد سے شروع کی گئی ہے ۔

وزارت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/مرکزی ایجنسیوں کو ‘سودیش درشن’ ، ‘مذہبی مقامات اورروحانی ورثے کے حامل مقامات کے احیا کی مہم سے متعلق قومی مشن (پرشاد)’ اور ‘سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مرکزی ایجنسیوں کو فراہم کی جانے والی امداد کی اسکیموں ’کے تحت مالی مدد فراہم کرکے ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے ۔

*****

 

ش ح-م‌ع۔ ف ر

UR No-3706


(Release ID: 2150936)
Read this release in: English , Hindi