وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

خدمات  فراہم کرنے والوں کیلئے  صلاحیت سازی کی اسکیم

Posted On: 31 JUL 2025 4:16PM by PIB Delhi

‘‘خدمات  فراہم کرنے والوں کیلئے  صلاحیت سازی ’’ کی اسکیم (سی بی ایس پی) کے تحت، وزارت سیاحت شہری، دیہی اور قبائلی علاقوں سمیت ملک بھر میں سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ ان تربیتوں کے نتیجے میں تقرری، خود روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، ساتھ ہی بہت سے زیرتربیت افراد ڈپلومہ اور ڈگری جیسی اعلیٰ تعلیم کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق، آغاز سے اب تک کل 5.54 لاکھ لوگوں کو تربیت دی گئی ہے اور 59210 لوگوں کو پلیسمنٹ مل چکا ہے۔

تمام سرکاری اور فہرست بند ادارے تربیت کے انعقاد سے پہلے مختلف ذرائع سے تربیتی پروگراموں کی تشہیر کرتے ہیں، جس سے یہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین اور نوجوانوں سمیت امیدواروں کے متنوع گروپ تک رسائی حاصل کرنے میں موثر ہوجاتاہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ک ا

U.NO.3699


(Release ID: 2150852)
Read this release in: English , Hindi