ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) سوچھتا پکھواڑہ 2025 کا مشاہدہ کر رہی ہے
Posted On:
31 JUL 2025 2:51PM by PIB Delhi
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے 16 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک اپنے صدر دفتر اور ملک بھر میں اپنے منسلک/ ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے ذریعے سوچھتا پکھواڑہ 2025 کا مشاہدہ کیا۔ یہ سالانہ پہل، کابینہ سکریٹریٹ کی ہدایات کے مطابق، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے زیر اہتمام، مہاتما گاندھی کے صاف اور صحت مند ہندوستان کے خواب کے تئیں حکومت کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
سوچھتا پکھواڑہ 2025 کا آغاز 16 جولائی 2025 کو ایک حلف برداری کی تقریب سے ہوا جس کی قیادت ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب رَجِت پنہانی نے وزارت کے منسلک دفاتر کے تمام سینئر افسران کی موجودگی میں کی۔ اسی طرح یہ عزم تمام علاقائی دفاتر میں ملک بھر میں منسلک/ ماتحت اور خود مختار اداروں کے متعلقہ سربراہان نے بھی کیا۔

سوچھتا پکھواڑا مہم کے دوران، کوشل بھون کے پورے احاطے میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں کام کی جگہیں اور واش روم شامل ہیں تاکہ حفظان صحت اور کام کاج کی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ ایم ایس ڈی ای کے پورے عملے اور کوشل بھون میں واقع اس کے مختلف دفاتر نے صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا۔
وزارت کے احاطے میں شجر کاری مہم میں سکریٹری، ایم ایس ڈی ای اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کی شرکت سے مہم میں ایک پائیدار جہت کا اضافہ ہوا۔

’سوچھتا‘ کے موضوع پر، پینٹنگ اور سلوگن رائٹنگ کے مقابلے منعقد کیے گئے اور اس وزارت کے عملے نے ان مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا اور ان مقابلوں کو شاندار طریقے سے کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اس سب کے علاوہ کے علاوہ، قریبی علاقوں میں آٹو رکشہ ڈرائیوروں اور پھل فروشوں کے لئے ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا تاکہ کمیونٹی میں صفائی ستھرائی کو فروغ دیا جاسکے۔ کوشل بھون میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال پر روک لگانے کے بارے میں ایک بیداری مہم بھی منعقد کی گئی جس میں وزارت کے افسران نے حصہ لیا۔

مہم 31 جولائی 2025 کو ایک سرگرم تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں نمایاں تعاون کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ مختلف سوچھتا مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوبھی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ صفائی ستھرائی میں تعاون دینے والوں کو ان کی انمول کوششوں کے لیے تعریفی کٹس سے نوازا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا س۔ ن م۔
U- 3676
(Release ID: 2150734)