الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں گھریلو کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی حمایت کے لیے ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو (ڈی ایل آئی) اسکیم کے تحت مالی امداد کے لیے 23 چِپ ڈیزائن منصوبوں کو منظوری دی گئی
ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت 278 تعلیمی اداروں اور 72 اسٹارٹ اپس کو ایڈوانسڈ الیکٹرانکس ڈیزائن آٹومیشن(ای ڈی اے) ٹولز تک رسائی حاصل ہوئی
ایس سی ایل، موہالی کے ذریعے 17 تعلیمی اداروں کے 20 چِپ ڈیزائنز کامیابی سے تیار کیے گئے
ڈی ایل آئی اسکیم سیمی کنڈکٹر پروڈکٹ ڈیزائن اور کمرشلائزیشن میں موجودبڑی رکاوٹوں اور طویل مدت کے چیلنجز کا حل فراہم کرتی ہے
Posted On:
30 JUL 2025 9:08PM by PIB Delhi
حکومت نے ملک میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے 76,000 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ ‘سیمیکون انڈیا پروگرام’ کو منظوری دی ہے۔
اس پروگرام کے تحت،‘ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو (ڈی ایل آئی) اسکیم کو 1,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظور کیا گیا ہے تاکہ ملکی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں مدد فراہم کی جا سکے۔
سیمی کنڈکٹر پروڈکٹ کا ڈیزائن اور کمرشلائزیشن بڑی رکاوٹوں، طویل ترقیاتی مدت اور عالمی مسابقت پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ڈی ایل آئی اسکیم درج ذیل مدد فراہم کرتی ہے:
- ڈیزائن کے ابتدائی پروٹو ٹائپ میں مدد کے لیے الیکٹرانک ڈیزائن آٹومیشن(ای ڈی اے) ٹولز اور انٹیلکچول پراپرٹی(آئی پی)کورز جیسے ڈیزائن انفراسٹرکچر کومدد فراہم کرنا۔
- ڈیزائن پروٹو ٹائپنگ، اسکیلنگ اپ اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے ضروری اخراجات کا50 فیصد تک مالی معاونت، جو فی درخواست 15 کروڑ روپے کی حد تک محدود ہے۔
- چِپ سلوشنز کی تعیناتی اور کمرشلائزیشن کے لیے پانچ سالوں تک خالص سیلز ٹرن اوور کا 6 فیصد سے 4 فیصد تک انسینٹیو، جو فی درخواست 30 کروڑ روپے کی حد تک محدود ہے۔
ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت، دسمبر 2021 میں آغاز سے اب تک:
- 278 تعلیمی اداروں(سی 2 ایس)اور 72 اسٹارٹ اپس (ڈی ایل آئی) کو جدید ترین الیکٹرانک ڈیزائن آٹومیشن (ای ڈی اے) ٹولز تک رسائی کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
- 23 کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو چِپ ڈیزائن کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، جن میں نگرانی کےکیمروں، انرجی میٹرز، مائیکرو پروسیسر آئی پی ایز اور نیٹ ورکنگ ایپلیکیشنز جیسے شعبے شامل ہیں۔
- ان میں سے دس (10) کمپنیوں نے اپنے ڈیزائن پروٹو ٹائپس کو کمرشلائز کرنے کے لیے وینچر کیپیٹل(وی سی) فنڈنگ حاصل کی ہے۔
- چھ (6) کمپنیوں نے مختلف سیمی کنڈکٹر فاؤنڈریز میں پروٹو ٹائپ ٹیپ آؤٹس مکمل کر لیے ہیں۔
حال ہی میں، ایس سی ایل، موہالی کے ذریعے 17 تعلیمی اداروں سے 20 چِپ ڈیزائنز کامیابی سے تیار کیے گئے ہیں۔
ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت ای ڈی اے ٹولز کی لاگت سمیت کل 803.08 کروڑ روپے کے منصوبے منظورے کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اسکیم کے تحت فنڈز کی فراہمی مقررہ اہداف کی تکمیل سے مشروط ہے، جن میں چِپس کو لگانابھی شامل ہے۔
ڈی ایل آئی اسکیم کو اسٹیک ہولڈرز اور مستفید کمپنیوں کے ساتھ قریبی مشاورت سے نافذ کیا گیا ہے۔جس میں بڑھتی ہوئی ضروریات اور موصولہ رائے کے بنیاد پر ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں گی۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب جیتن پرساد نے فراہم کیں۔
****
(ش ح ۔م ع ن۔ ش ت)
U-No.3662
(Release ID: 2150535)