وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

لمپی وائرس کے مرض کی روک تھام 

Posted On: 30 JUL 2025 4:41PM by PIB Delhi

  سال2025 کے دوران (24.07.2025 تک) لمپی کھال کی بیماری (ایل ایس ڈی) دس ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، گجرات، مدھیہ پردیش، آسام، میزورم، مہاراشٹر اور کرناٹک میں رپورٹ ہوئی ہے۔ فی الحال فعال مریض صرف مہاراشٹر ریاست میں ہونے کی اطلاع ہے۔

ایل ایس ڈی کے خلاف اب تک ویکسین شدہ جانوروں کی تعداد کے بارے میں ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقہ وار تفصیلات ضمیمہ-1 کے طور پر رکھی گئی ہیں۔

ٹیکوں کی خریداری کے لیے مالی امداد ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کو ایل ایس ڈی اور متعلقہ بیماریوں کے کنٹرول کی سرگرمیوں کے لیے مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کی روک تھام کے  پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) کے تحت مویشیوں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ریاست کی مدد (اے ایس سی اے ڈی) کے تحت مانگ کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔ سال 25-2024 کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 196.61 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کو تکنیکی طور پر بھی مرکزی ماہر ٹیموں کے دوروں کے ذریعے زمینی سطح پر تعاون فراہم کیا جاتا ہے، جس میں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے حکام کو حساس بنانے کے لیے جسمانی اور ورچوئل اجلاس شامل ہیں۔ ایل ایس ڈی کے کنٹرول کے لیے رہنما خطوط/مشورے بشمول ویکسینیشن اور علاج کو ریاستوں/یو مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ایک مقررہ وقت کے اندر بیماری کو کنٹرول اور روکنے کے لیے نافذ کرنے کے لیے گردش کیا گیا ہے۔

آئندہ ایسی بیماریوں کو روکنے کے لیے تیار کردہ مستقل حکمت عملی کا خاکہ درج ذیل ہے:

محکمہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کی روک تھام کے  پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) اسکیم نافذ کر رہا ہے، جس کا مقصد جانوروں کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی ویکسینیشن، ویٹرنری سروسز کی صلاحیت سازی، بیماری کی نگرانی، اور ویٹرنری انفراسٹرکچر کو مضبوط کر کے جانوروں کی صحت کے خطرے کو کم کرنا ہے، جو لائیو اسٹاک کی صحت کے تحفظ اور بہتری میں حصہ ڈالتا ہے۔

ایل ایچ ڈی سی پی کے تحت مویشیوں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ریاست کی مدد (اے ایس سی اے ڈی) کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو لیبارٹریز اور بائیولوجیکل پروڈکشن یونٹس (بی پی یوز) کے قیام اور مضبوطی کے لیے تعاون فراہم کیا جاتا ہے تاکہ بیماری کی تشخیص اور تشخیصی کٹس/ٹیکوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے، صلاحیت سازی، اور اچھی جانوروں کی پرورش کے طریقوں، بائیو سیکیورٹی/صحت بخش اقدامات، وغیرہ جیسے موضوعات پر آگاہی/تربیت دی جائے۔

بیماری سے متعلق قومی عملی منصوبے (این اے پیز) اور رہنما خطوط جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جن میں متاثرہ علاقے کی شناخت اور اطلاع، متاثرہ جانوروں کی تنہائی، بائیو سیکیورٹی اقدامات کا نفاذ شامل ہے۔

مویشیوں کی بیماریوں کے لیے ھنگامی حالات سے نمٹنے کا منصوبہ (سی ایم پی) تیار کیا گیا ہے تاکہ جانوروں کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا اور جواب دیا جا سکے، جس سے فوری کنٹرول اور تخفیف کو یقینی بنایا جائے۔

’اسٹینڈرڈ ویٹرنری ٹریٹمنٹ گائیڈلائنز (ایس وی ٹی جیز)‘ جانوروں کی دیکھ بھال میں بہترین طریقوں کے لیے تیار کی گئی ہیں تاکہ مویشیوں کی صحت اور بیماری کے کنٹرول کو بہتر بنایا جا سکے۔

محکمہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویٹرنری ایپیڈیمیولوجی اینڈ ڈیزیز انفارمیٹکس (آئی سی اے آر-این آئی وی ای ڈی آئی)، بنگلورو کو سیرو-سرویلانس، سیرو-مانیٹرنگ، بیماری کی تشخیص، لیبارٹری عملے کی تربیت، اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے لیے 100فیصد مرکزی امداد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، نیشنل اینیمل ڈیزیز ریفرل ایکسپرٹ سسٹم (این اے ڈی آر ای ایس) پلیٹ فارم کے ذریعے 15 بیماریوں پر مقامی زبانوں میں کسانوں، ویٹرنریرینز، اور فیلڈ حکام کو ابتدائی انتباہ اور الرٹس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

ضمیمہ -1

سال2022 سے لے کر 24 جولائی 2025 تک لمپی اسکن بیماری (ایل ایس ڈی) کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے ویکسی نیشن کی تفصیلات۔

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

ٹیکے لگائے گئے جانوروں کی تعداد (لاکھ میں)

1

اے اینڈ این جزیرہ

0.01

2

آندھرا پردیش

35.76

3

آسام

10.00

4

بہار

284.04

5

چھتیس گڑھ

83.72

6

ڈی اینڈ این حویلی اور دامن اور دیو

0.01

7

دہلی

0.25

8

گوا

7.13

9

گجرات

174.79

10

ہریانہ

17.36

11

ہماچل پردیش

23.47

12

جموں و کشمیر

19.64

13

جھارکھنڈ

12.36

14

کرناٹک

183.97

15

کیرالہ

19.06

16

مدھیہ پردیش

300.94

17

مہاراشٹر

413.41

18

میگھالیہ

2.38

19

میزورم

0.11

20

ناگالینڈ

0.02

21

اوڈیشہ

251.63

22

پنجاب

58.65

23

راجستھان

268.46

24

سکم

3.07

25

تمل ناڈو

60.54

26

تلنگانہ

59.69

27

تریپورہ

2.50

28

اتر پردیش

469.87

29

اتراکھنڈ

52.69

30

مغربی بنگال

1.63

 

میزان

2817.15

 

یہ جانکاری ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری  کے مرکزی وزیر مملکت، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 30 جولائی 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U : 3638     ) 


(Release ID: 2150458)
Read this release in: English , Hindi