کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف نےسکشم نیویشک کا آغاز کیا،منافع کے دعووں اورکے وائی سی اپ ڈیٹس کی سہولت کے لیے 100 دن کی مہم
Posted On:
30 JUL 2025 7:57PM by PIB Delhi
کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت انوسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی(آئی ای پی ایف) نے 28 جولائی سے 6 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی 100 روزہ مہم’سکشم نویشک‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس قومی مہم کا مقصد حصص یافتگان کو بااختیار بنانا ہے تاکہ ان کی کمپنیوں کے ذریعے منافع کےغیر دعویداری والےفائدہ حاصل کرنے کے عمل کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔
اس قومی مہم کا مقصد حصص یافتگان کو بااختیار بنانا ہے تاکہ کمپنیوں کے پاس رکھے گئے غیر دعویدار منافع کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے اور ان کے کے وائی سی اور نامزدگی کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کے ذریعے ان کی رہنمائی کی جائے تاکہ ان کے جائز منافع کا دوبارہ دعوی کیا جا سکے۔
مہم کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ فعال طور پر اپنے شیئر ہولڈرز تک پہنچیں، انہیں غیر دعویٰ شدہ منافع کی وصولی میں مدد کریں اور ضروری ریکارڈز کو اپ ڈیٹ کرکےمنافع کی باقاعدہ وصولی دوبارہ شروع کریں۔ حصص یافتگان کی طرف سے بروقت کارروائی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان کے منافع اور بنیادی حصص آئی ای پی ایف کو منتقل نہ ہوں۔
سکشم نیوشک مہم کے کلیدی مقاصد میں شامل ہیں
کمپنیوں کے پاس پڑے غیر دعویدار منافع سے متعلق مقدمات کے حل میں سہولت فراہم کریں۔
• شیئر ہولڈرز کے لیےکے وائی سی اور نامزدگی کے اپ ڈیٹس کی حمایت کریں۔
کمپنیوں کی طرف سے صحیح سرمایہ کاروں کو براہ راست منافعکی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، جو کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت قائم کی گئی ہے، مالی خواندگی کو فروغ دینے، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ اور غیر دعویٰ شدہ منافع اور حصص کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ نیویشک دیدی، نیوشک پنچایت، اور نویشک شیورجیسے اقدامات کے ذریعےاتھارٹی ملک بھر میں مالی طور پر باخبر اور بااختیار سرمایہ کاروں کی بنیاد بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No.3652
(Release ID: 2150457)