دیہی ترقیات کی وزارت
بینکوں کے ذریعہ خواتین سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کو 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض دیا گیا ہے– جناب شیوراج سنگھ
وزیر اعظم کی قیادت میں ایس ایچ جیز کو مضبوط مالی مدد مل رہی ہے، دیہی بااختیاری میں اضافہ ہو رہا ہے– جناب شیوراج سنگھ
بینک سکھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں – آتم نربھربھارت کی تعمیر کی سمت میں ایک مؤثر قدم– جناب شیوراج سنگھ
خواتین اب اپنا کاروبار شروع کرنے اور اپنی آمدنی بڑھانے کے قابل ہو گئی ہیں– مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ
دیہی ترقی کی وزارت کے دین دیال انتیودیا یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کے تحت اہم کامیابی
Posted On:
30 JUL 2025 4:32PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ دین دیال انتیودیا یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت رسمی مالیاتی اداروں کے ذریعے خواتین سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) کو 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض تقسیم کیے گئے ہیں۔ یہ سنگ میل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دیہی ترقی، خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے اور گاؤں کی سطح پر خود کفیلی کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کے مضبوط عزم کا غماز ہے۔
وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ دیہی ترقی کی وزارت کے ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت ملک بھر میں دیہی غریب خواتین مضبوط کمیونٹی اداروں کے ذریعہ اپنے ذریعہ معاش کو مضبوط بنا رہی ہیں۔ ایس ایچ جیز کے ذریعے انھیں بلا ضمانت قرضے، سود کی سبسڈی اور دیگر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں گے۔ 98 فیصد سے زیادہ کی ادائیگی کی شرح واضح طور پر اقدام کی ساکھ، نظم و ضبط اور موثر انتظام کو ظاہر کرتی ہے۔
اس سلسلے میں بینکنگ کمیونٹی کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ نے کہا کہ بینکنگ پارٹنرز نے لاکھوں دیہی خواتین کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ بینک سکھیوں کی انتھک کوششوں سے ایس ایچ جی بینک کے درمیان روابط میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور قرضوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس بینکاری ساجھیداری کا بنیادی حصہ ترجیحی شعبے کے قرضوں کے تحت ایس ایچ جیز کو آسان قرضوں کی فراہمی اور آسان طریقہ کار کے ذریعے ایس ایچ جی ممبران کے لیے قابل رسائی بینکاری خدمات کی فراہمی ہے۔ یہ اقدام بینک کھاتوں کے آدھار اور موبائل سیڈنگ کو بھی فروغ دیتا ہے اور مالی خواندگی میں اضافہ کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ملک میں ادائیگی کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ’بینک سکھی‘ ٹرانزیکشنز، قرضوں کی درخواستوں اور دستاویزات کے ساتھ ساتھ انشورنس، پنشن اور دیگر مالیاتی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں تیزی سے مدد کر رہے ہیں۔ مزید برآں، اس اہم پروگرام کے تحت بروقت قرض کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی بیسڈ ریپیئرمنٹ میکانزم (سی بی آر ایم) کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
جناب شیوراج سنگھ نے آخر میں کہا کہ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم اور ’لکھپتی دیدی‘ جیسے مرکزی حکومت کے اقدامات دیہی بھارت میں لاکھوں خواتین کی معاشی حالت کو تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ کامیابی محض ایک اعداد و شمار نہیں بلکہ اجتماعی طاقت کی علامت ہے، جہاں خواتین کو مواقع، اعتماد اور وسائل دیے جانے پر وہ ملک کو خود کفیلی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکتی ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3632
(Release ID: 2150424)