قبائیلی امور کی وزارت
ایکلویہ اسکول
Posted On:
30 JUL 2025 4:24PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا میں، وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب درگاداس اویکی نے آج محترمہ پرینکا چترویدی کے ایک غیر نشان زد سوال کے جواب میں بتایا کہ قبائلی طلباء کیلئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس)، ایک خود مختار ادارہ، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کی اسکیم کو منظم کرنے اور نافذ کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ وزارت کی جانب سے این ای ایس ٹی ایس کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں اور این ای ایس ٹی ایس ان فنڈز کو ریاستوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں/ سرکاری اداروں/ تعمیراتی ایجنسیوں/ ریاستی سوسائٹیوں کو ان کی ضروریات کے مطابق ای ایم آر ایس کی تعمیر اور اسکولوں کے چلانے کے لیے بار بار آنے والے اخراجات کے لیے جاری کرتا ہے۔ گزشتہ 5 برسوں کے دوران وزارت کی جانب سے این ای ایس ٹی ایس کو جاری کردہ فنڈز:
مالی سال
|
این ای ایس ٹی ایس کو فنڈ جاری کیا گیا
|
2020-21
|
1200.00 کروڑ
|
2021-22
|
1057.74 کروڑ
|
2022-23
|
1999.98 کروڑ
|
2023-24
|
2447.61 کروڑ
|
2024-25
|
4748.92 کروڑ
|
وزارت قبائلی امور قبائلی طلبہ کے لیے، بشمول ای ایم آر ایس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے لیے، درج ذیل اسکالرشپ اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:
- میٹرک سے پہلے وظیفہ برائے درج فہرست قبائلی طلبہ (نویں اور دسویں جماعت)
- میٹرک کے بعد وظیفہ برائے درج فہرست قبائلی طلبہ (گیارہویں جماعت اور اس سے اوپر)
- نیشنل فیلوشپ برائے اعلیٰ تعلیم برائے درج فہرست قبائلی طلبہ
- نیشنل اسکالرشپ برائے اعلیٰ تعلیم برائے درج فہرست قبائلی طلبہ (ٹاپ کلاس (
- نیشنل اوورسیز اسکالرشپ برائے درج فہرست قبائلی طلبہ
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3621 )
(Release ID: 2150362)