خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مالی سال 2024-25 میں مشن واتسلیہ کی غیر ادارہ جاتی نگہداشت کے تحت امداد حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ
Posted On:
30 JUL 2025 4:48PM by PIB Delhi
مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں مالی سال 2024-25 میں مشن واتسلیہ کی غیر ادارہ جاتی نگہداشت کے تحت امداد حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد میں 40.23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
مالی سال 2024-25 میں مشن واتسلیہ اسکیم کی ادارہ جاتی نگہداشت اور غیر ادارہ جاتی نگہداشت کی خدمات کے تحت تعاون یافتہ بچوں کی تعداد درج ذیل ہے:
مالی سال 2024-25 میں ادارہ جاتی نگہداشت کے تحت بچوں کی مدد
|
مالی سال 2024-25 میں غیر ادارہ جاتی نگہداشت (اسپانسرشپ/رضاعی نگہداشت/دیکھ بھال کے بعد) کے تحت مدد یافتہ بچے
|
76,882
|
1,70,895
|
مشن واتسلیہ کے تحت ہنگامی رسپانس اور آؤٹ ریچ سروس ٹول فری چائلڈ ہیلپ لائن (#1098) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے جو مشکل حالات میں بچوں کے لیے23x7x365 سروس ہے ۔ یہ وزارت داخلہ کے ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم-112 (ای آر ایس ایس-112) ہیلپ لائن اور خواتین ہیلپ لائن (181) کے ساتھ مربوط ہے ۔ تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چائلڈ ہیلپ لائن کے لیے ریاستی سطح پر وقف ڈبلیو سی ڈی-کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔
یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر کے ذریعےآج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کی گئیں۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3611
(Release ID: 2150339)