ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سووالمبینی ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام

Posted On: 30 JUL 2025 4:56PM by PIB Delhi

مہارت اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے نیتی آیوگ کے ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کے ساتھ نالج پارٹنر کے طور پر سووالمبینی - ایک ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام (یعنی خواتین کاروباری پروگرام) فروری 2025 میں چھ اعلیٰ تعلیمی اداروں (ای ای آئز اوریونیورسٹیوں )جس میں آسام، میگھالیہ، میزورم، اترپردیش اور تلنگانہ کی یونیورسٹیاں شامل ہیں، میں آزمائشی پروجیکٹ کے طور پر آغاز کیا ہے۔ وزارت اس پروگرام کو اپنے خود مختار اداروں، یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی)، نوئیڈا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ(آئی آئی ای)، گوہاٹی کے ذریعے نافذ کر رہی ہے۔

سووالمبینی پروجیکٹ نوجوان خواتین کو آئیڈییشن یعنی نظریات و خیالات سے کامیاب کاروبار تخلیق کی طرف منتقل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک منظم، متعدد سطح کی تربیتی طریقہ کار متعارف کراتا ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد خواتین طالب علموں میں کاروباری ذہنیت کو فروغ دینا ہے، انہیں دستیاب سپورٹ میکانزم، اسکیموں، وسائل اور نیٹ ورکس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے، جو ایک کیریئر کے طور پر انٹرپرینیورشپ کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

سووالمبینی پروجیکٹ کے ہدفی گروپ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں(ایچ ای آئز) اور یونیورسٹیوں کی 1200 طالبات شامل ہیں، جو انٹرپرینیورشپ سے متعلق آگاہی پروگرام (ای اے پی)کے ذریعے کاروباری بیداری سے متعلق تعارفی پروگرام میں شرکت کریں گی اور تربیت حاصل کریں گی۔ ان میں سے، ای اے پی شرکاء میں سے منتخب کردہ 600 طلباء انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام(ا ی ڈی پی) کے تربیتی پروگرام سے گزریں گی، جس میں اہم کاروباری پہلوؤں جیسے ہنر مندی، مالیات تک رسائی، مارکیٹ کے روابط، تعمیل اور قانونی معاونت، کاروباری خدمات اور نیٹ ورکنگ کے مواقع جیسے اہم کاروباری پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد 21 ہفتوں کی رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ تعاون فراہم کی جائے گی،تاکہ تربیتی پروگرام کے ان شرکاء کو اپنے خیالات کو پائیدار کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے میں مدد مل سکے۔

ایم ایس ڈی ای پروگرام کے نفاذ، عمل در آمد اور نگرانی کے مراحل کی دیکھ بھال کرے گا، جب کہ نیتی آیوگ ورکشاپس کا اہتمام کرے گا، رہنمائی کی معاونت فراہم کرے گا، بیج کی فنڈنگ میں سہولت فراہم کرے گا اور ایوارڈ ٹو ریوارڈ (اے ٹی آر) اقدام کے ذریعے کامیاب کاروباریوں کو پہچانے گا۔

رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ تعاون  کے دوران، صنعت کے رہنما اور کامیاب کاروباری افراد رہنمائی اور مدد فراہم کرکے شرکاء کی رہنمائی کریں گے۔ کامیاب کاروباری افراد کو اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا، پروگرام کے دوران سرکردہ افراد کاروبار سے وابستہ ان چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالیں گے، جن پر انھوں نے قابو پایا اور وہ حکمت عملی، جو انھوں نے اپنے کاروبار کو قائم کرنے کے لیے استعمال کیں۔

طویل مدتی اثرات کو یقینی بنانے کے لیے، پروگرام میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی)بھی شامل ہے، جہاں ایچ ای آئزاور یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران پانچ روزہ تربیتی اجلاس میں حصہ لیں گے اور تربیت  سے ہمکنار ہوں گے۔ یہ اقدام ماہرین تعلیم کو اپنے اداروں کے اندر خواتین کاروباریوں کی رہنمائی اور رہنمائی کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرے گا۔

15.07.2025 تک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تربیت یافتہ شرکاء کی پروگرام کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

پروگرام کا نام

کل ہدف

کل تربیت یافتہ

فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی)

75

43

انٹرپرینیورشپ آگاہی پروگرام(ای اے پی)

1200

996

انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام(ای ڈی پی)

600

139

 

 

 

 

 

 

 

 

آزمائشی سواالمبینی پروگرام کے نتائج کی بنیاد پر، وزارت،  اعلیٰ تعلیم میں کاروباری علم کو شامل کرنے کے مقصد کے ساتھ مزید ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایچ ای آئز کے وسیع نیٹ ورک تک سواالمبینی پروگرام کو بڑھانے کے مواقع اور طریقہ کار کا جائزہ لے گی، اس طرح، نوجوان خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا کہ وہ ملازمت کے تخلیق کار بنیں اور ہندوستان کی اختراع اور کاروبار کے ماحولیاتی نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

یہ جانکاری، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب جینت چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***************

) ش ح –   م م ع  -  ش ہ ب )

U.No. 3605


(Release ID: 2150314)
Read this release in: English , Hindi