زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیپال کے پارلیمانی وفد نے زراعت کے سکریٹری اور ڈی اے آر ای کے سکریٹری سے ملاقات کی


میٹنگ کے دوران زراعت کے شعبے میں ہندوستان کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 29 JUL 2025 9:15PM by PIB Delhi

نیپال کے اراکین پارلیمنٹ کے 16 رکنی وفد نے جناب سنجے کمار گوتم، سابق وزیر اور رکن پارلیمنٹ (نیپالی کانگریس) کی قیادت میں آج کرشی بھون، نئی دہلی کا دورہ کیا۔ نیپال کی فری یوتھ ڈیموکریٹک آرگنائزیشن (ایف وائی ڈی او این) کی نمائندگی کرنے والے وفد نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب دیویش چترویدی اور ڈاکٹر مانگی  لال جاٹ، سکریٹری، محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم (ڈی اے آر ای) سے تفصیلی بات چیت کی۔

اس دورے نے نیپالی اراکین پارلیمنٹ کو زراعت کے مختلف پہلوؤں میں ہندوستان کی ترقی کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ بات چیت میں مٹی کی صحت کا انتظام، کھاد کا استعمال، درست کھیتی، آبپاشی، زرعی مارکیٹنگ، فصلوں کی بیمہ، موسمیاتی تبدیلی کی موافقت اور کسانوں کی بہبود کے اقدامات جیسے کلیدی موضوعات کا احاطہ کیا گیا

وفد سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے سکریٹری، جناب  دیویش چترویدی نے خوراک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے پر ہندوستان کی توجہ پر زور دیا۔ انہوں نے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن، درست زراعت، اور خطرے میں کمی کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا جنہوں نے کسان برادری کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور نیپال کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور زراعت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ہندوستان کے عزم کو دہرایا۔

ڈی اے آر ای کے سکریٹری ڈاکٹر منگی لال جاٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ ہندوستان زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو بڑھانے کے لیے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے اداروں اور زرعی یونیورسٹیوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے پالیسی، تکنیکی سطح پر اور کسانوں اور صنعت کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دے کر بھارت-نیپال تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر پر زور دیا۔

میٹنگ میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ق ا

U.NO.3579


(Release ID: 2150035)
Read this release in: English , Hindi