کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ایک ضلع، ایک پروڈکٹ ، جی آئی اور دستکاری مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے 27 ریاستیں پی ایم ایکتا مالز میں پیش رفت کر رہی ہیں

Posted On: 29 JUL 2025 4:33PM by PIB Delhi

ملک بھر سے او ڈی او پی مصنوعات (ایک ضلع، ایک پروڈکٹ)، جغرافیائی اشارے (جی آئی) مصنوعات اور دیگر دستکاریوں کے فروغ اور فروخت کے لیے تمام ریاستوں کو مرکزی بجٹ 2023-24 میں اعلان کردہ پی ایم ایکتا مال (یونٹی مال) قائم کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ مجوزہ مال میں ہر مرکز کے زیر انتظام علاقے اور ریاست کے لیے اپنی او ڈی او پی مصنوعات کی نمائش کے لیے وقف جگہ کا اہتمام ہے۔ مالی سال 2023-24 میں وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے ’ریاستوں کو خصوصی امداد برائے سرمایہ کاری 2023-24 (ایس اے ایس سی آئی)‘ کے حصہ 6 (یونٹی مال) کے تحت تمام ریاستوں میں پی ایم ایکتا مال کی تعمیر کے لیے 5000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ جس کے تحت محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی سفارش پر محکمہ اخراجات نے 27 ریاستوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کو منظوری دی ہے۔

منظور شدہ / جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست

وہ مقام جہاں پی ایم ایکتا مال تعمیر کیا جا رہا ہے

مالی سال 2023-24 میں ڈی او ای کے ذریعے منظور کردہ رقم

(کروڑ میں)

1

آندھرا

پردیش

وشاکھاپٹنم

172

2

اروناچل پردیش

پردیش

ایٹا نگر

188

3

آسام

گوہاٹی

226

4

بہار

پٹنہ

212.689

5

چھتیس گڑھ

رائے پور

200.77

6

گوا

چیمبیل

100

7

گجرات

سورت

202

8

ہریانہ

کرنال

155

9

ہماچل پردیش

پردیش

دھرم شالا

132

10

جھارکھنڈ

رانچی

162.92

11

کرناٹک

میسورو

192.99106

12

کیرل

ترواننت پورم

120

13

مدھیہ

پردیش

اجین

284

14

مہاراشٹر

نوی ممبئی

195.136

15

منی پور

امپھال

149

16

میگھالیہ

نیو شیلانگ

132

17

میزورم

آئیزول

127

18

ناگالینڈ

چوموکیڈیما

145

19

اڈیشہ

بھونیشور

187.12

20

پنجاب

امرتسر

159

21

راجستھان

جے پور

202

22

سکم

گنگٹوک

106

23

تمل ناڈو

چنئی

223

24

تلنگانہ

حیدرآباد

202

25

تریپورہ

اگرتلا

114

26

اتر پردیش

آگرہ، لکھنؤ اور وارانسی

370.247

27

اتراکھنڈ

ہریدوار

136

 

کل

 

4795.87306

 

محکمہ اخراجات کے ذریعے جاری کردہ ایس اے ایس سی آئی گائیڈ لائنز میں ہر ریاست میں ایک ایکتا مال کے قیام کے لیے 5000 کروڑ روپے کی رقم کا اہتمام کیا گیا ہے، جسے ترجیحی طور پر ریاستی راجدھانی میں ’پہلے آؤ پہلے دیکھو‘ کی بنیاد پر قائم کیا جائے گا۔ گائیڈ لائنز میں مالیاتی دارالحکومت میں یونٹی مال یا ریاست کے ایک اہم سیاحتی مرکز کے قیام پر غور کرنے کا بھی اہتمام ہے۔ اس اسکیم کے لیے 5000 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ ریاستوں کو ’پہلے آؤ پہلے پاو‘ کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔ ریاست یوپی کو ایک بڑی ریاست ہونے کے ناطے مختص بجٹ کے اندر 3 ایکتا مال تعمیر کرنے کا استثنیٰ دیا گیا ہے۔ مال کے لیے زمین ریاستی حکومت کے ذریعہ مفت دستیاب کرائی جاتی ہے یا زمین کے حصول کی لاگت ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے۔

یہ جانکاری کامرس اور صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3558


(Release ID: 2149959)
Read this release in: English , Hindi