وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی جاپان کے لیے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوئے

Posted On: 29 JUL 2025 5:13PM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی ، 30 جولائی سے 02 اگست 2025 تک جاپان کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جو مضبوط ہوتی ہوئی ’خصوصی اہم اور عالمی شراکت‘ کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور اس کے تحت بحری باہمی تعاون میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس دورے کے دوران، سی این ایس حکومت جاپان کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے جس میں وزیر دفاع، مسٹر ناکاتانی جنرل، نائب وزیر دفاع، ماسودا کوزاو، اور ایڈمیرل سائیتو اکیرا، چیف آف اسٹاف، جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم اس ڈی ایف) سے ملاقات ہوگی۔

توقع کی جاتی ہے کہ بات چیت میں دفاعی تعاون کے وسیع میدانوں کو شامل کیا جائے گا، خاص طور پر میری ٹائم سیکورٹی، تکنیکی تعاون، اور بحری ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی پر زور دیا جائے گا۔ سی این ایس جے ایم ایس ڈی ایف یونٹس کا دورہ بھی کریں گے اور فناکوشی جے ایم ایس ڈی ایف بیس پر کمانڈر انچیف سیلف ڈیفنس فلیٹ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی کی جاپان میں مصروفیات دوستی اور دفاعی تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوطی فراہم کریں گے، جس سے مشترکہ اسٹریٹجک اور سمندری مفاد کے کلیدی شعبوں میں باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ دورہ باہمی احترام، بحری اعتماد اور ہند-بحرالکاہل میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ وژن پر مبنی وقت کی آزمائشی ہندوستان-جاپان دوستی کی تصدیق کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/TheChiefoftheNavalStaffJE5H.jpeg

*********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3539


(Release ID: 2149938)
Read this release in: English , Hindi