زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ای-این اے ایم سے منسلک زرعی مارکیٹیں
Posted On:
29 JUL 2025 3:59PM by PIB Delhi
1522 منڈیوں کو نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ (ای-این اے ایم) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جس میں مختلف زرعی اشیاکے 12.03 کروڑ میٹرک ٹن (ایم ٹی) کے تجارتی حجم اور 49.15 کروڑ یونٹ قابل شمار اشیاء جیسے ناریل ، پان ، سویٹ کارن ، لیموں اور بانس کی 30.06.2025 تک پلیٹ فارم پر تجارت کی گئی ہے ۔ ای-این اے ایم پلیٹ فارم پر 4,39,941 کروڑ روپے کی تجارت ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آغاز سے لے کر اب تک تجارت کے حجم اور قدر کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں ۔
چھوٹے اور اوسط درجے کے کسانوں ، خاص طور پر دیہی علاقوں کے کسانوں کو ای- این اے ایم پلیٹ فارم میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے حکومت نے مختلف اقدامات کیے ہیں ۔ کسانوں اور متعلقہ فریقوں کے لیے ہر ای- این اے ایم منڈی میں تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔ پلیٹ فارم کو ویب اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے قابل رسائی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے تربیتی مواد دستیاب ہے ۔
آج کی تاریخ میں 1.79 کروڑ سے زیادہ کسان اور 4,518 ایف پی او ای- این اے ایم پر رجسٹرڈ ہیں ۔ اس میں مہاراشٹر میں رجسٹرڈ 12,41,854 کسان اور 354 ایف پی او شامل ہیں ۔ ہنگولی ضلع میں ، باسمت ، ہنگولی اور سینگاؤں میں 3 زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹیاں (اے پی ایم سی) ای- این اے ایم پر شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں میں رجسٹرڈ 28,197 کسانوں میں سے 10,437 کسانوں نے ای- این اے ایم پر پر اپنی اشیا ءفروخت کی ہے۔
زراعت کی مارکیٹنگ ریاست کا موضوع ہے ۔ تجارتی لائسنسوں کو آسان بنانا اور ہموار بین ریاستی تجارت کو فعال کرنا ریاستی حکومتوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ لائسنسنگ کے ضوابط میں نرمی کرکے ، تمام ای- این اے ایم رجسٹرڈ خریداروں کو منڈیوں میں بولی لگانے کی اجازت دے کر ، کچھ ریاستیں ای- این اے ایم کے ذریعے بین ریاستی تجارت کو فروغ دے رہی ہیں ۔ کسانوں سمیت صارفین کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ای- این اے ایم کے تحت ایک ٹول فری ہیلپ لائن (18002700224) قائم کی گئی ہے ۔ گزشتہ تین برسوں میں بین ریاستی تجارت کا حجم Rs.67,29,72,855 کروڑ روپے رہا ہے ۔
فی الحال ای- این اے ایم پر آن لائن نیلامی کے لیے 238 اشیاء کو نوٹیفائی کیا گیا ہے ۔ نئی اشیاء کے اضافے کے لیے ریاستوں کی درخواستیں باقاعدگی سے موصول ہوتی ہیں اور مناسب شمولیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف مارکیٹنگ اینڈ انسپیکشن (ڈی ایم آئی) کے ذریعے جانچ کی جاتی ہیں ۔ اشیاءاور خدمات کا اضافہ فعال طور پر جاری ہے ۔
ضمیمہ
تجارتی قدر اور حجم کی ریاست وار فہرست (30 جون 2025 تک)
ریاست
|
ای-این اے ایم سے مربوط مارکیٹ کی تعداد
|
تجارت کی جانے والی اشیاء کا کل حجم میٹرک ٹن))
|
تجارت کی جانے والی اشیاء کا کل حجم (نمبر*)
|
تجارت کی جانے والی اشیاء کی کل قدر (کروڑ روپے)
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
1
|
0.01
|
-
|
-
|
آندھرا پردیش
|
33
|
90,96,850
|
-
|
59,676.71
|
آسام
|
3
|
17
|
-
|
0.035
|
بہار
|
20
|
3,395
|
1,58,700
|
14.75
|
چنڈی گڑھ
|
1
|
7,88,565
|
-
|
1,604.43
|
چھتیس گڑھ
|
20
|
13,90,055
|
-
|
2,918.45
|
گوا
|
7
|
326
|
3,80,458
|
2.14
|
گجرات
|
144
|
29,70,027
|
-
|
11,754.42
|
ہریانہ
|
108
|
3,42,53,606
|
-
|
1,10,749.58
|
ہماچل پردیش
|
38
|
4,53,790
|
-
|
1,717.14
|
جموں و کشمیر
|
17
|
1,69,339
|
26,890
|
1,052.99
|
جھارکھنڈ
|
19
|
34,398
|
5,269
|
68.23
|
کرناٹک
|
5
|
2,46,949
|
-
|
1,803.07
|
کیرالہ
|
6
|
770
|
-
|
2.51
|
مدھیہ پردیش
|
139
|
1,04,38,145
|
-
|
34,813.82
|
مہاراشٹر
|
133
|
56,69,341
|
-
|
21,130.40
|
ناگالینڈ
|
19
|
1,164
|
-
|
5.10
|
اوڈیشہ
|
66
|
22,67,148
|
45,04,45,852
|
5,754.67
|
پڈوچیری
|
2
|
53,502
|
-
|
201.64
|
پنجاب
|
79
|
41,94,777
|
-
|
13,648.77
|
راجستھان
|
173
|
2,89,42,649
|
1,12,35,425
|
1,19,691.13
|
تمل ناڈو
|
213
|
30,62,889
|
2,91,31,342
|
8,283.95
|
تلنگانہ
|
57
|
75,96,161
|
-
|
28,438.60
|
تریپورہ
|
19
|
55
|
-
|
0.69
|
اتر پردیش
|
162
|
76,73,574
|
-
|
14,961.62
|
اتراکھنڈ
|
20
|
9,05,763
|
-
|
1,443.25
|
مغربی بنگال
|
18
|
1,03,371
|
97,100
|
202.87
|
کل
|
1,522
|
12,03,16,626
|
49,14,81,036
|
4,39,940.97
|
*پان ،لیمو، ناریل اور سویٹ کان جیسی اشیاء
#بین ریاستی ،تجارتی اعدادوشمار خریدار اور فروخت کرنے والی ریاستوں دونون پر مبنی ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
*****
)ش ح – ا ع خ- م ذ(
U.N. 3514
(Release ID: 2149851)
|