بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سمندری تجارت میں ڈیجیٹل تبدیلی
Posted On:
29 JUL 2025 1:38PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت نے ہندوستانی سمندری شعبے کے لیے ڈیجیٹل سینٹر آف ایکسی لینس (ڈی سی او ای) کے قیام کے لیے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی-ڈی اے سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ، جس کا مقصد جدید آئی ٹی حل ، اختراع کو فروغ دینے اور بندرگاہ اور جہاز رانی کے شعبے کی جدید کاری کی رہنمائی کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا ہے ۔
حکومت نے ساگر سیتو پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے ، جس کا مقصد ہندوستانی بندر گاہوں اور جہاز رانی کے شعبے میں کام کاج کی کارکردگی کو بہتر بنانا، پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا ہے ، جس سے تیز رفتار اور بغیر کاغذ کے جہاز اور کارگو دستاویزات کے وقت کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکے ۔
بندرگاہوں سے متعلق اہم محصولات کے لیے یکساں ڈھانچہ فراہم کرنے کی خاطر ، حکومت نے مختلف بندرگاہ خدمات کی درجہ بندی کے لیے یکساں ڈھانچہ اور ٹیرف کی شفاف پیش کش کے لیے الگ اور یکساں تعریفیں اور شرائط فراہم کرنے کے لیے ایک معیاری اسکیل آف ریٹس (ایس او آر) ٹیمپلیٹ متعارف کرایا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع۔ ق ر)
U. No.3499
(Release ID: 2149718)