بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے رینولٹ نِسان آٹوموٹیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ حصص کو رینالٹ گروپ بی. وی. اور رینالٹ ایس.اے. ایس .کے ذریعےمجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 29 JUL 2025 11:12AM by PIB Delhi

کمپٹٰیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی)نے رینالٹ گروپ بی. وی. اور رینالٹ ایس. اے. ایس کی جانب سے رینالٹ نِسان آٹوموٹیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ حصص کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے۔

یہ مجوزہ معاہدہ رینالٹ نِسان آٹوموٹیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ) میں نِسان موٹر کمپنی لمیٹڈ، جاپان (نِسان) اور نِسان اوورسیز انویسٹمنٹ بی .وی. (نِسان اوورسیز) (مجموعی طور پر فروخت کرنےوالے‘) کے زیرِ ملکیت ایکوئٹی شیئرز اور مکمل ادا شدہ زیرو-کوپن نان-کنورٹیبل ریڈی ایمل پریفرنس شیئرز کے حصول سے متعلق ہے، جسے رینالٹ گروپ بی. وی. (حاصل کنندہ 1) اور اس کا نامزد کردہ ادارہ رینالٹ ایس. اے .ایس. (حاصل کنندہ 2) (مجوزہ معاہدہ)خریدیں گے ۔

حاصل کنندہ 1 دنیا بھر میں مسافر گاڑیاں، ہلکی کمرشیل گاڑیاں اور الیکٹرک گاڑیاں ڈیزائن کرتا ہے، تیار کرتا ہے، فروخت کرتا ہے اور موبیلیٹی سروسز فراہم کرتا ہے۔

حاصل کنندہ 2 موٹر گاڑیوں کے جائزہ، تعمیر، تجارت، مرمت، دیکھ بھال اور کرایے کے شعبوں میں مصروفِ عمل ہے، ساتھ ہی گاڑیوں کی تیاری یا چلانے میں استعمال ہونے والے پرزہ جات اور ساز و سامان کی تیاری بھی کرتا ہے۔ حاصل کنندہ 2 مذکورہ کاروباری سرگرمیوں سے متعلق خدمات کی فراہمی میں بھی مصروف  عمل ہے۔ حاصل کنندہ 1 اور حاصل کنندہ 2 دونوں بالآخر رینالٹ ایس .اے. (رینالٹ) کے زیرِ کنٹرول ہیں اور رینالٹ گروپ کا حصہ ہیں۔

رینالٹ نِسان آٹوموٹیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ) مسافر گاڑیوں کی تیاری اور اسمبلنگ میں مصروف ہے، جس میں ٹرانسمیشن، گاڑیوں کے پرزہ جات اور رینالٹ اور نِسان کو متعلقہ خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

****

U.N-3492

(ش ح۔ م  م ع ۔ش ا)


(Release ID: 2149617)
Read this release in: English , Marathi , Hindi