خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچے سے متعلق اسکیم کے تحت کولڈ چین پروجیکٹوں کا قیام

Posted On: 25 JUL 2025 9:10PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز (یعنی خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت)کی وزارت نے 27.05.2025 کو  پردھان منتری کسان سمپادا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچہ (کولڈ چین اسکیم) کے تحت دلچسپی کے اظہار پلیٹ فارم (ای او آئی) کے ذریعے خواہش مند اداروں سے  ملک بھر میں کولڈ چین پروجیکٹوں کے قیام کے لیے تجاویز طلب کی ہے۔ کولڈ چین منصوبوں کے قیام کے لیےایس اے ایم پی ا ے ڈی اے پورٹل پر آن لائن تجاویز اوردرخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 08 اگست 2025  شام 5 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔

کولڈ چین اسکیم کے سلسلے میں مورخہ 22.05.2025 کو نظرثانی شدہ آپریشنل رہنما خطوط  کولڈ چین پروجیکٹس کا قیام اور دیگر تفصیلات www.mofpi.gov.in  پر دستیاب ہیں۔

آن لائن تجاویز  اور درخواستیں جمع کرانے کے لیے لنک https://www.sampada-mofpi.gov.in/   08اگست، 2025  شام 5 بجے تک  دستیاب رہے گا۔

***

U.N-3484

(ش ح۔ م  ن ع ۔ش ا)


(Release ID: 2149571)
Read this release in: English , Hindi