امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں دو روزہ آٹھویں قومی سلامتی حکمت عملی (این ایس ایس ) کانفرنس-2025 کا افتتاح کیا

Posted On: 25 JUL 2025 11:22PM by PIB Delhi

امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں دو روزہ آٹھویں قومی سلامتی حکمت عملی (این ایس ایس) کانفرنس-2025 کا افتتاح کیا۔

کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ شکل میں کیا گیا جس میں جس میں جسمانی  اور ورچوئل دونوں طریقوں سے لوگوں نے شرکت کی ۔اس کانفرنس میں ملک بھر سے 800 کے قریب افسران  شامل ہوئے  جنہوں نے قومی سلامتی سے متعلق مختلف موضوعات پر غور و خوض کیا۔ دہلی میں ہونے والی اس کانفرنس میں سینئر افسران کے علاوہ مرکزی داخلہ سکریٹری ، قومی سلامتی کے نائب مشیر اور سی اے پی ایف اور سی پی اوز کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی ایس پی کے ساتھ ساتھ جدید ترین سطح کے نوجوان پولیس افسران اور خصوصی شعبوں کے ماہرین نے متعلقہ ریاستی دارالحکومتوں سے ورچوئل موڈ کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی ۔

افتتاح سے قبل مرکزی وزیر داخلہ نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور انٹیلی جنس بیورو کے ان بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی سلامتی اور یکجہتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

image001MH98.jpg

کانفرنس کے پہلے دن کا محور اُن بیرونی عناصر کا کردار تھا جو قوم کے مفادات کے خلاف سرگرم ہیں اور ان کے اندرونی روابط جن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ خفیہ پیغام رسانی کی ایپس اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے غیر قانونی استعمال سے درپیش چیلنجز، ہجوم کے نظم و نسق کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور غیر آباد جزیروں کی سیکورٹی جیسے موضوعات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔اس دوران  دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 image0021BY2.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ دہشت گردی اور اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث مفرور افراد کو ہندوستان واپس لانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور مرکزی و ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی ربط و ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ساتھ ہی وزیر موصوف نے دہشت گردی اور جرائم کے باہمی گٹھ جوڑ کے اندرونی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی کو ازسرِ نو ترتیب دینے پر بھی زور دیا ۔ وزارت داخلہ کو ہدایت دی گئی کہ تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ایک فورم قائم کرے تاکہ خفیہ پیغام رسانی کے ذرائع کو دہشت گرد نیٹ ورکس کی جانب سے استعمال کرنے کے خلاف مؤثر حل تلاش کیے جا سکیں۔

دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی کہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق معلومات کا تجزیہ کر کے دہشت گرد گروہوں کو بے نقاب کیا جائے۔ وزارت داخلہ کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ پولیس اداروں کی جانب سے صرف مقامی انڈی جینیس  ٹیکنالوجی  کےاستعمال کو یقینی بنایا جائے۔

 image0036ONW 3.jpg

کانفرنس کے دوسرے دن کا  توجہ کا مرکز سول ایوی ایشن اور بندرگاہوں کی سیکورٹی، انسدادِ دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہاپسندی اور منشیات کی اسمگلنگ کے تدارکی اقدامات پر ہوگا۔

ڈی جیز پی/آئی جی پی کانفرنس 2016 کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر سال نیشنل سیکورٹی اسٹریٹیجیز کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت دی تھی تاکہ قومی سلامتی کے بڑے چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے۔ اس کا مقصد زمینی سطح پر کام کرنے والے تجربہ کار افسران اور موضوعاتی ماہرین کے اشتراک سے مفید حکمت عملیاں تیار کی جائیں۔ وزیر اعظم کی ہدایات  پر عمل کرتے ہوئے یہ کانفرنس 2021 سے وسیع تر شمولیت کے لیے ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی جا رہی ہے۔

**************

(ش ح۔م ح ۔اش ق)

U: 3428


(Release ID: 2149270)
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Kannada