بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گوہاٹی میں تجربہ کار مفکروں دھیریندر ناتھ بیزبرواہ اور دھیریندر ناتھ چکرورتی سے ملاقات کی
Posted On:
26 JUL 2025 6:56PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے معروف صحافی اور مصنف جناب دھیریندر ناتھ بیزبرواہ سے گوہاٹی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کا آشیرواد مانگا ۔ دی سنٹینل کے بانی ایڈیٹر اور آسام کے ادبی اور صحافت کے شعبوں میں ایک قابل احترام شخصیت بیزبرواہ کو وزیرموصوف نے ان کی دائمی خدمات کے لیے سراہا۔
جناب سربانند سونووال نے کہا ’’بیزبرواہ صاحب کا بے مثال کام اور صحافت میں ان کا تعاون نوجوان نسلوں کو جذبے اور عزم کے ساتھ میڈیا اور ادب میں کریئر بنانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ میں نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مسلسل قوت حیات کی تمنا کی ۔ ‘‘
بعد ازاں مرکزی وزیر نے معروف مفکر اور مصنف دھیریندر ناتھ چکرورتی سے گوہاٹی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی ۔
جناب سونووال نے کہا ’’97 سال کی عمر میں ، جناب دھیریندر ناتھ چکرورتی اس بات کی ایک روشن مثال ہیں کہ کس طرح کوئی شخص لگن اور فکری جوش کے ذریعے ایک بامقصد زندگی گزار سکتا ہے ۔ ان سے ملنا ، خوشگوارگفتگو کرنا اور ان کی اچھی صحت کی خواہش کرنا اعزاز کی بات تھی ۔ مجھے امید ہے کہ آج کے نوجوان ان کے نظم و ضبط پر مبنی طرز زندگی سے تحریک حاصل کریں گے اور اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3390
(Release ID: 2148922)