قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی انسانی حقوق کمیشن ، انڈیا نے راجستھان کے ضلع اجمیر میں پاور ہاؤس کیمپس میں گٹر کا گڑھا کھودتے ہوئے مٹی میں دب کر ایک مزدور کی موت کی اطلاع پر از خود نوٹس لیا
راجستھان کے چیف سکریٹری اور اجمیر پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
توقع کی جاتی ہے کہ رپورٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین کو معاوضہ ، اگرئی کوئی ہے، فراہم کرائے جانے کی بات بھی شامل ہوگی
Posted On:
26 JUL 2025 1:46PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے کہ 14 جولائی 2025 کو راجستھان کے اجمیر ضلع میں ایک پاور ہاؤس کے کیمپس میں گٹر کا گڑھا کھودتے ہوئے ایک 50 سالہ مزدور مٹی کے نیچے دب گیا تھا۔ اطلاع کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو متاثرہ شخص دیگر مزدوروں کے ساتھ 30 فٹ گہرا کنواں کھود رہا تھا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ مندرجات اگر درست ہیں تو متاثرہ شخس کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اس لیے اس نے چیف سکریٹری، حکومت راجستھان اور کمشنر پولیس، اجمیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں متوقع ہے کہ مرنے والے کے لواحقین (این او کے) کو معاوضہ، اگر کوئی ہے، دینے کی بات شامل ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 جولائی 2025 کو لے جایا گیا، متاثرہ شخص تقریباً 18 فٹ نیچے تھا جب مٹی اچانک دھنس گئی جس میں وہ مکمل طور پر دب گیا۔ دیگر مزدور خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تقریباً 6 سے 7 گھنٹے کی کوشش کے بعد متاثرہ شخص کو باہر نکالا۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3382
(Release ID: 2148840)