خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم کے ایس وائی کے تحت کولڈ چین بنیادی ڈھانچہ اور قدرومنزلت کو بڑھاوا

Posted On: 25 JUL 2025 6:21PM by PIB Delhi

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ’’پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا‘‘ نافذ کر رہی ہے۔ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے مختلف اجزاء پر مبنی اسکیموں کے تحت، 30 جون 2025 تک ملک بھر میں کل 1601 منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 1133 منصوبے مکمل یا فعال ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں کے لیے کل 5365.32 کروڑ روپے کی منظور شدہ مالی امداد دی گئی ہے، جس سے ہر سال 255.66 لاکھ میٹرک ٹن کی تحفظ و پروسیسنگ صلاحیت قائم ہوئی ہے، 34,15,102 کسان مستفید ہوئے ہیں اور 4,33,639 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت ’’انٹیگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن اسکیم‘‘ کے تحت اب تک 395 کولڈ چین منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں اتر پردیش کے 27 منصوبے شامل ہیں، اوریّا اور اٹاوہ اضلاع میں ایک ایک منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت صرف پیک ہاؤسز کو علیحدہ طور پر تعاون نہیں دیا جاتا۔ تاہم، ’’آپریشن گرینس‘‘ نامی ذیلی اسکیم کے تحت پیک ہاؤسز کو بطور اجزاء منصوبہ امداد فراہم کی جاتی ہے۔ 30 جون 2025 تک ’’آپریشن گرینس‘‘ کے تحت اتر پردیش میں 4 منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت ملک بھر میں باغبانی کے شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ’’مشن فار انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر‘‘(ایم آئی ڈی ایچ) نافذ کر رہی ہے، جس میں اتر پردیش بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنا ہے۔ ایم آئی ڈی ایچ کے تحت پیک ہاؤسز، انٹیگریٹڈ پیک ہاؤسز، کولڈ اسٹوریج، ریفر ٹرانسپورٹ، ریپنگ چیمبرز وغیرہ جیسے ڈھانچے کے قیام کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ امداد طلب اور کاروباری بنیاد پر ہے، جس میں حکومت کی جانب سے کریڈٹ لنکڈ بیک اینڈڈ سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، جو عام علاقوں میں منصوبے کی لاگت کا 35 فیصد اور پہاڑی و شیڈولڈ علاقوں میں 50 فیصد ہے۔

مزید برآں، محکمہ تجارت کے تحت زرعی و پروسیسڈ خوراکی اشیاء کی برآمدات کو فروغ دینے والی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) اپنے رجسٹرڈ برآمدکنندگان کو اپنی ’’مالی امداد کی اسکیم‘‘ (ایف اے ایس) کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ برآمداتی ڈھانچے کے فروغ کے لیے اسکیم کے تحت پیک ہاؤس کی سہولیات کے قیام پر مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ 2021-22 سے 2025-26 کی منصوبہ بندی مدت میں اے پی ای ڈی اے نے اتر پردیش میں دو برآمد کنندگان کو مربوط پیک ہاؤسز کے قیام کے لیے مالی امداد فراہم کی ہے۔

مندرجہ بالا تمام اسکیموں کا مقصد جدید ڈھانچے کی تشکیل اور فارم گیٹ سے ریٹیل آؤٹ لیٹ تک مؤثر سپلائی چین کا قیام ہے، جس میں ذخیرہ، نقل و حمل وغیرہ شامل ہے، تاکہ کسانوں کو بہتر آمدنی حاصل ہو۔ فصل کی کٹائی کے بعد ڈھانچے اور پروسیسنگ سہولیات کے قیام سے نقصانات میں کمی آتی ہے۔ یہ تمام اسکیمیں علاقہ مخصوص نہیں بلکہ طلب پر مبنی ہیں اور پورے بھارت میں نافذ کی جا رہی ہیں۔ ملک کے کسی بھی حصے سے بشمول اوریّا اور اٹاوہ (اتر پردیش) کے اہل ادارے یا تنظیمیں ان اسکیموں کے تحت مالی امداد حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے خوراکی اشیاء کی پروسیسنگ جناب رونیت سنگھ نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 3344

 


(Release ID: 2148739)
Read this release in: English , Hindi