وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے گروپ کا دو روزہ اجلاس سدھ معیارات پر کلیدی سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا


ہندوستان نے روایتی ادویات میں ثبوت پر مبنی طریقوں کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے: سکریٹری، آیوش کی وزارت

آیوش نظام کے لیے ہندوستان عالمی علمی مرکز کے طور پر ابھرا ہے

Posted On: 25 JUL 2025 8:06PM by PIB Delhi

ہندوستان کے روایتی طبی علم کے نظام کو عالمگیر بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وزارت آیوش اور سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان سدھ (سی سی آر ایس) کے تعاون سے 24 تا 25 جولائی 2025 کو ڈبلیو ایچ او کے بیرونی ماہرین کے گروپ کے ساتھ دو روزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔

وید راجیش کوٹیچا، سکریٹری، آیوش کی وزارت نے اپنے کلیدی خطاب میں سدھ میں مضبوط، عالمی سطح پر ہم آہنگ تربیتی معیارات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے روایتی ادویات میں ثبوت پر مبنی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

محترمہ مونالیسز داس، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، نے سدھ کی سائنسی مطابقت اور بھرپور ثقافتی وراثت پر روشنی ڈالی اور اس کی بڑھتی ہوئی عالمی گونج کا ذکر کیا۔ اپنے ابتدائی کلمات میں، انہوں نے سدھ کی بین الاقوامی شناخت کو بڑھانے کے لیے منظم، ثبوت پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر کم سنگچول، سربراہ ٹی سی آئی یونٹ، ڈبلیو ایچ او نے روایتی ادویات میں ہندوستان کی قیادت کی تعریف کی اور اس کی روایتی جڑوں کے مکمل احترام کے ساتھ، قومی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے اندر سدھ کو مربوط کرنے کے ڈبلیو ایچ او کے وژن پر زور دیا۔ انہوں نے شواہد پر مبنی دستاویزات کے مسودے کے لیے آیوش کی وزارت کی طرف سے دی گئی اہم تکنیکی اور مالی مدد کا بھی اعتراف کیا۔

ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہونے والی میٹنگ نے سدھ میں تربیت اور مشق سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی رپورٹس کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی، جس میں 11 ممالک کے 16 بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی جو تمام چھ ڈبلیو ایچ او خطوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ اجلاس سدھ کو عالمی سطح پر قبول شدہ فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ اس کی منفرد مقامی شناخت کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔ سری لنکا، جاپان، ملائیشیا، یو ایس اے، یو کے، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، یو اے ای، سنگاپور، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ماہرین نے حتمی مسودہ دستاویزات کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے خطے کے لحاظ سے مخصوص معلومات کا اشتراک کیا۔

ماہرین کے جائزے کے عمل کا کامیاب خاتمہ سدھ کی عالمی قبولیت کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ حتمی رپورٹس اعلیٰ معیار کی سدھ تعلیم اور طبی معیارات کو اپنانے میں رکن ممالک کی مدد کریں گی، جس سے سدھ کو عالمی صحت کی دیکھ بھال کے حل کے قابل اعتبار حصے کے طور پر بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ایونٹ ڈبلیو ایچ او کی روایتی ادویات کی حکمت عملی میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کی عکاسی کرتا ہے اور آیوش نظام کے لیے عالمی علمی مرکز کے طور پر ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

25-07-2025

                                                                                                                                       U: 3369

 


(Release ID: 2148737)
Read this release in: English , Hindi