لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے شری سومناتھ چٹرجی کو گلہائے عقیدت نذر کیے

Posted On: 25 JUL 2025 9:02PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج لوک سبھا کے سابق اسپیکر شری سومناتھ چٹرجی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر، سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال میں گلہائے عقیدت نذر کیے۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی اس موقع پر سمویداھن سدن کے سینٹرل ہال میں شری سومناتھ چٹرجی کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

لوک سبھاکے سکریٹری جنرل، جناب اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی موڈی نے بھی شری سومناتھ چٹرجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شری سومناتھ چٹرجی 25 جولائی 1929 کو تیز پور، آسام میں پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک نامور وکیل تھے، اور 1968 میں فعال سیاست میں داخل ہوئے اور پہلی مرتبہ 1971 میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ ایک غیر معمولی پارلیمانی کیریئر کے دوران، انہوں نے مسلسل دس مدت کار کے دوران رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 4 جون 2004 کو، شری چٹرجی کو متفقہ طور پر 14ویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا، اس عہدے  پر  وہ 31 مئی 2009 تک بڑے امتیاز کے ساتھ رہے۔

اپنی ذہانت، تقریری صلاحیت  اور پارلیمانی اقدار سے گہری وابستگی کے لیے مشہور، شری چٹرجی نے ایوان میں بحث کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستانی پارلیمانی نظام میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں، انہیں 1996 میں شاندار رکن پارلیمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بطور اسپیکر اپنی مدت کار کے دوران، انہوں نے پارلیمانی کام کاج کی جدیدکاری اور اسے جمہوری شکل دینے کے لیے مختلف اہم پہل قدمیاں متعارف کرائیں۔ قابل ذکر طو رپر، انہوں نے 2006 میں 24 گھنٹے جاری رہنے والے پارلیمانی چینل، لوک سبھا ٹیلی ویژن (ایل ایس ٹی وی) کا آغاز کیا اور اگست 2006 میں اعلیٰ تکنیکی پارلیمانی میوزیم کا افتتاح کیا۔

شری سومناتھ چٹرجی کا ایک تصویر سمویدھان سدن میں سابقہ لوک سبھا چیمبر کی بیرونی لابی میں سجی ہے۔ اسے شری منیش کمار راؤ نے پینٹ کیا تھا اور اس کی رونمائی 10.02.2014 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے کی تھی۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3372


(Release ID: 2148734)
Read this release in: English , Hindi