کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت فنڈ آف فنڈز، سیڈ فنڈ سپورٹ، اور کریڈٹ گارنٹی فنڈ کے ذریعے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کر رہی ہے
Posted On:
25 JUL 2025 7:31PM by PIB Delhi
حکومت نے اختراع، اسٹارٹ اپس کی پرورش اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط نظام تشکیل دینے کے ارادے سے 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کا آغاز کیا۔
اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت، حکومت تین اہم اسکیمیں نافذ کر رہی ہے جو ہیں فنڈ آف فنڈز فار اسٹارٹ اپس (ایف ایف ایس)، اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس) اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم فار اسٹارٹ اپس (سی جی ایس ایس) تاکہ کاروبار کے مختلف مراحل پر اسٹارٹ اپس کو معاونت فراہم کی جا سکے۔
ایف ایف ایس کا قیام وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اور یہ اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے ذریعے فعال ہے جو سرمایہ کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) سے رجسٹرڈ آلٹرنیٹو انویسٹمنٹ فنڈز (اے آئی ایف) کو فراہم کرتا ہے، جو بعد میں اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایف ایف ایس کے تحت اعانت یافتہ اے آئی ایف کے لیے لازم ہے کہ وہ ایف ایف ایس کے تحت وعدہ کردہ رقم سے کم از کم دو گنا سرمایہ اسٹارٹ اپس میں لگائیں۔ 30 جون 2025 تک، اس اسکیم کے تحت اعانت یافتہ 141 اے آئی ایف کو مجموعی طور پر 9,994 کروڑ روپے کی خالص منظوری دی گئی ہے۔
ایس آئی ایس ایف ایس انکیوبیٹر کے ذریعے ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپ کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم 1 اپریل 2021 سے نافذ العمل ہے۔ 30 جون 2025 تک، اس اسکیم کے تحت منتخب کردہ 219 انکیوبیٹرز کو 945 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ سی جی ایس ایس کا مقصد اسٹارٹ اپس کو اہل مالیاتی اداروں کے ذریعے بغیر کسی ضمانت کے قرضے فراہم کرنا ہے۔ سی جی ایس ایس کو نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی (این سی جی ٹی سی) لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے اور یہ اسکیم 1 اپریل 2023 سے فعال ہے۔ 30 جون 2025 تک، اسٹارٹ اپ قرض داروں کے لیے 289 قرضوں کی 667.85 کروڑ روپے تک گارنٹی دی جا چکی ہے۔
ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے مطابق، پروجیکٹ سواولمبنی کو خود مختار اداروں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جیسے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ، نوئیڈا اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ، گوہاٹی، جو نیتی آیوگ اور اس کے ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) کے اشتراک سے چل رہا ہے۔
سواولمبنی پروجیکٹ کا مقصد خواتین طلبہ میں کاروباری ذہنیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ دستیاب معاون نظاموں، اسکیموں، وسائل اور نیٹ ورکس سے آگاہ ہو سکیں جو کاروبار کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
یہ پروجیکٹ پائلٹ بنیادوں پر اتر پردیش، تلنگانہ، میگھالیہ، میزورم اور آسام کے منتخب کالجوں اور جامعات میں شروع کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں طلبا کے لیے کاروباری شعور کی تربیت اور کاروباری ترقی کی تربیت شامل ہے، نیز فیکلٹی ممبران کی استعداد بڑھانے کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
تجارت و صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3366
(Release ID: 2148664)