دیہی ترقیات کی وزارت
پی ایم اے وائی-جی کے تحت بے زمین کنبوں کو زمین تفویض
Posted On:
25 JUL 2025 5:49PM by PIB Delhi
پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی کے تحت بے زمین مستحقین کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی کے بے زمین مستحقین کو زمین فراہم کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ وہ اس اسکیم کی مستقل انتظار کی فہرست میں سب سے زیادہ مستحق افراد میں شامل ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی کے ضوابط کے مطابق، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بے زمین مستحق کو سرکاری زمین یا کسی اور زمین بشمول عوامی زمین (پنچایت کی مشترکہ زمین، کمیونٹی زمین یا دیگر مقامی اتھارٹیز کی زمین) فراہم کی جائے۔
منتخب کردہ زمین پر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات مثلاً بجلی، سڑک سے ربط، پینے کے پانی کی دستیابی، اور ٹھوس و مائع فضلے کے نظم و نسق کی سہولیات کی فراہمی کو ریاست ؍ یوٹی حکومت یقینی بنائے گی۔
چونکہ زمین کا معاملہ ریاست کا موضوع ہے، اس لیے وزارت اس ضمن میں کوئی پالیسی مرتب کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تاہم، مالی سال 2021-22 کے دوران وزارت نے پہلے ہی ریاستوں؍ یوٹیز سے درخواست کی تھی کہ وہ متعلقہ چیف سیکریٹری کی صدارت میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں، جس میں سیکریٹری (ریونیو) اور پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی سے متعلق محکمے کے انچارج سیکریٹری شامل ہوں۔
ریاست بہار، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور تمل ناڈو کی حکومتیں پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی کے تحت بے زمین مستحقین کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہیں، جو درج ذیل ہیں:
- بہار میں ’’مکھیا منتری آواس ستھل کرے سہایتا یوجنا‘‘نافذ ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق افراد کو اپنی رہائش گاہ تعمیر کرنے کے لیے زمین خریدنے کے واسطے 60,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
- اوڈیشہ کی ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’’'وسندھرا اسکیم"" کا مقصد ریاست کے بے زمین غریب افراد، جھگی بستیوں میں رہنے والوں اور کمزور طبقات کو زمین کے مالکانہ حقوق اور رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
- مہاراشٹر کی حکومت کی ''پنڈت دین دیال اپادھیائے گھرکول جگہ خریدی ارتھ سہای یوجنا" کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی کے تحت مکان کی تعمیر کے لیے 500 مربع فٹ زمین کے حصول کی غرض سے بے زمین مستحقین کو 1,00,000 روپے کی مالی امداد دی جا رہی ہے۔
- تمل ناڈو کی ریاستی حکومت پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی کے تحت بے زمین مستحقین کو مکان تعمیر کرنے کے لیے مفت زمین فراہم کر رہی ہے۔
وزارت، پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین کے موجودہ مرحلے (2024-29) میں تمام بے زمین مستفیدین کو زمین کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
اب تک، مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے آواس سافٹ پر کی گئی ڈیٹا اندراجات کے مطابق، کل 2,68,480 بے زمین مستفیدین کو پی ایم اے وائی-جی کے تحت مکانات منظور کیے جا چکے ہیں۔
بہار میں اضلاع کے لحاظ سے بے زمین مستفیدین اور جنہیں زمین الاٹ کی گئی ہے، ان کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ
بہار میں اضلاع کے لحاظ سے بے زمین مستفیدین کی تفصیلات:
S.No.
|
District
|
No. of Landless Beneficiaries
|
No. of beneficiaries allotted land by the state
|
Remaining Landless
|
1
|
Araria
|
122
|
62
|
60
|
2
|
Arwal
|
2
|
2
|
0
|
3
|
Auranagabad
|
461
|
406
|
55
|
4
|
Banka
|
871
|
568
|
303
|
5
|
Begusarai
|
772
|
535
|
237
|
6
|
Bhagalpur
|
1,446
|
1,141
|
305
|
7
|
Bhojpur
|
123
|
79
|
44
|
8
|
Buxar
|
499
|
150
|
349
|
9
|
Darbhanga
|
11
|
2
|
9
|
10
|
Gaya
|
213
|
197
|
16
|
11
|
Gopalganj
|
228
|
44
|
184
|
12
|
Jamui
|
28
|
25
|
3
|
13
|
Jehanabad
|
49
|
49
|
0
|
14
|
Kaimur (Bhabua)
|
537
|
266
|
271
|
15
|
Katihar
|
2,348
|
1,373
|
975
|
16
|
Khagaria
|
542
|
208
|
334
|
17
|
Kishanganj
|
33
|
29
|
4
|
18
|
Lakhisarai
|
352
|
10
|
342
|
19
|
Madhepura
|
143
|
67
|
76
|
20
|
Madhubani
|
432
|
107
|
325
|
21
|
Munger
|
299
|
290
|
9
|
22
|
Muzaffarpur
|
1,240
|
716
|
524
|
23
|
Nalanda
|
174
|
139
|
35
|
24
|
Nawada
|
185
|
161
|
24
|
25
|
Pashchim Champaran
|
2,605
|
1597
|
1,008
|
26
|
Patna
|
1277
|
89
|
1,188
|
27
|
Purbi Champaran
|
95
|
57
|
38
|
28
|
Purnia
|
368
|
310
|
58
|
29
|
Rohtas
|
2,147
|
1324
|
823
|
30
|
Saharsa
|
20
|
17
|
3
|
31
|
Samastipur
|
949
|
809
|
140
|
32
|
Saran
|
3,204
|
1
|
3,203
|
33
|
Sheikhpura
|
39
|
30
|
9
|
34
|
Sheohar
|
29
|
21
|
8
|
35
|
Sitamarhi
|
262
|
222
|
40
|
36
|
Siwan
|
40
|
14
|
26
|
37
|
Supaul
|
539
|
537
|
2
|
38
|
Vaishali
|
330
|
75
|
255
|
Total
|
23,014
|
11,729
|
11,285
|
یہ معلومات دیہی ترقی کے وزیر مملکت، ڈاکٹر چندر شیکھر پمّاسانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے دوران فراہم کیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 3341
(Release ID: 2148660)