کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ایم ایس ای، اسٹارٹ اپ اور خواتین کاروباریوں کے لیے جی ای ایم تک رسائی کی توسیع کی

Posted On: 25 JUL 2025 7:30PM by PIB Delhi

حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایم ایس ای)، اسٹارٹ اپ اور خواتین کاروباریوں تک جی ای ایم (گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس) کی رسائی کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:

 

  • مارکیٹ پلیس فلٹر اور پروڈکٹ کیٹلاگ آئیکن کی فراہمی تاکہ براہ راست خریداری / L1 طریقہ کار کے تحت ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ اور خواتین کاروباریوں کے پروڈکٹ کیٹلاگ کی الگ سے شناخت کی جا سکے۔
  • بنیادی آلات تیار کرنے والوں (او ای ایم) کے لیے وینڈر اسیسمنٹ فیس میں کمی اور احتیاطی رقم کی ادائیگی سے استثنا۔
  • خواتین، اسٹارٹ اپ، سیلف ہیلپ گروپ، کاریگروں اور بُنکروں، ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی)، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) وغیرہ کے لیے آگے کی مارکیٹ تک رسائی، جنہیں جی ای ایم کے 8 ”#ووکل فار لوکل“ آؤٹ لیٹ اسٹور کے ذریعے مربوط کیا گیا ہے۔
  • اُدیم ایم ایس ایم ای ڈیٹابیس کے ساتھ اے پی آئی انضمام کے ذریعے جی ای ایم پلیٹ فارم پر 2-مرحلہ خودکار سیلر رجسٹریشن۔
  • مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعے کلیدی شراکت داری، جیسے لگھو اُدیوگ بھارتی، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیڈیز آرگنائزیشن (ایف ایل او)، سیلف ایمپلائڈ ویمنز ایسوسی ایشن (ایس ای ڈبلیو اے) اور دیگر سرکاری، صنعتی اور غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ۔
  • صنعتی نمائشوں، میلوں، روڈ شو اور دیگر تقریبات میں شرکت، جیسے انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) / انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ (آئی ای ایم ایل) میں منعقدہ ایونٹ۔
  • سیلرز کی جامع رہنمائی (رجسٹریشن سے لے کر پروڈکٹ کیٹلاگ اپلوڈ تک)، کامیاب سیلرز کی کہانیاں شیئر کرنا تاکہ نئے سیلرز کی دلچسپی اور شمولیت میں اضافہ ہو۔

 

ایس سی اور ایس ٹی طبقات سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کی شرکت بڑھانے کے لیے، جی ای ایم نے مارکیٹ پلیس میں ایسے فلٹر فراہم کیے ہیں جو براہ راست خریداری / L1 خریداری کے طریقہ کار کے تحت ایس سی/ ایس ٹی کاروباریوں کے پروڈکٹ کیٹلاگ کی الگ سے شناخت ممکن بناتے ہیں، تاکہ سرکاری خریدار حکومت کے ”مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ای) آرڈر، 2012“ کے تحت پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کی تعمیل آسانی سے کر سکیں۔

جی ای ایم نے مالی سال 2023-24 کے دوران آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعے ایک مطالعہ بھی کروایا تھا۔ اس مطالعے کے اہم نتائج درج ذیل ہیں:

i. معاشی ترقی: جی ای ایم کے اقتصادی اثرات کو خریداری کی لاگت کے ذریعے ناپا گیا۔ یہ پایا گیا کہ جی ای ایم دیگر سرکاری خریداری پورٹل کے مقابلے میں حکومتی خریداروں تک وسیع تر رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ نقل و حمل اور اشتہارات کے اخراجات میں بھی کمی لاتا ہے۔ مجموعی طور پر صارفین کی آرا سے ظاہر ہوا کہ جی ای ایم کو ایک کم لاگت، مؤثر اور قدر افزا پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو شفاف اور مؤثر عوامی خریداری میں اس کے کردار کو مضبوط کرتا ہے۔

ii. شمولیت: جی ای ایم کی شمولیت کو ”میک ان انڈیا“ پالیسی سے ہم آہنگی اور اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای، خواتین کی زیر قیادت کاروباروں اور ایس سی/ ایس ٹی کاروباری افراد کو فراہم کردہ مواقع کی بنیاد پر پرکھا گیا۔ نتائج نے اسٹیک ہولڈروں کے درمیان مثبت رجحان کو ظاہر کیا، جو جی ای ایم کی ایک جامع، متنوع اور معاون خریداری ماحول بنانے میں کامیابی کو اجاگر کرتا ہے۔

iii. پسماندہ طبقات کے لیے مارکیٹ تک رسائی: مطالعے نے ایم ایس ای، اسٹارٹ اپ اور ایس سی/ ایس ٹی کاروباری افراد کی نمایاں ترقی کو اجاگر کیا، جنہیں جی ای ایم کے ذریعے مساوی مواقع اور کاروبار کرنے میں سہولت حاصل ہوئی۔

تجارت و صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3365


(Release ID: 2148636)
Read this release in: English , Hindi