وزارت آیوش
حکومت نے صارفین کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور آیوش مصنوعات بنانے والوں کے غیر مصدقہ دعووں پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کئے ہیں
Posted On:
25 JUL 2025 5:15PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 360(ای) مورخہ 01.07.2024 کے تحت، آیورویدک، سدھا، اور یونانی ادویات کی تکنیکی مشاورتی بورڈ (اے ایس یو ڈی ٹی اے بی) کی سفارشات کی بنیاد پر ادویات کے قوانین 1945 کے قاعدہ 170 کو منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم، بھارت کی سپریم کورٹ نے 27.08.2024 تاریخ کے اپنے حکم کے ذریعے رٹ پٹیشن (سول) نمبر 645/2022 میں ادویات کے قوانین، 1945 کے رول 170 کے خاتمے کے نوٹیفکیشن کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا ہے۔ ڈرگس رولز، 1945 کا رول 170 زیر سماعت ہے۔
فارماکوویجیلنس پروگرام: آیورویدک، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی اے ایس یو اینڈ ایچ )ادویات کے لیے فارماکوویجیلنس پروگرام کو سینٹرل سیکٹر اسکیم آیوش اوشدھی گنوتا ایوم اُتپادن سموردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی) کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ایک تین درجاتی نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتا ہے، جس میں ایک نیشنل دواؤں کی نگرانی کے مرکز(این پی وی سی سی)، دواؤں کی نگرانی کے پانچ درمیانی مراکز (آئی پی وی سی ایس) اور ملک بھر میں 97 پیریفیرل دواؤں کی نگرانی کے مراکز (پی پی وی سی ایس)ٌ شامل ہیں۔ ان مراکز کو گمراہ کن اشتہارات کی نگرانی اور متعلقہ ریاستی ریگولیٹری اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جا سکے۔ اس پروگرام کا مقصد آیوش ادویات پر نظر رکھنا، گمراہ کن اشتہارات کو کم کرنا، صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا اور آیوش مصنوعات کے مینوفیکچررز کے غیر تصدیق شدہ دعووں کی روک تھام ہے۔
- ادویات اور جادوئی اثر کی دواؤں کا قانون: ادویات اور جادوئی اثر دواؤں (قابل اعتراض اشتہارات) قانون، 1954 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد میں آیوش ادویات سمیت ادویات اور طبی مادوں کے گمراہ کن اشتہارات اور مبالغہ آمیز دعووں پر پابندی کے لیے دفعات شامل ہیں جو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہوتے ہیں۔ آیوش کی وزارت نے اس ایکٹ کی دفعات کے مطابق عمل درآمد اور ضابطہ بندی کے لیے ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز (ایس ایل ایز) کو ہدایات جاری کی ہیں اور مشورے بھی دیے ہیں۔
- عوامی نوٹس: وزارت آیوش نے 08 اکتوبر 2024 کو ایک عوامی نوٹس جاری کیا، جس میں عام لوگوں کو اے ایس یو&ایچ ادویات کے بارے میں حقائق سے آگاہ کیا گیا اور ان سے گمراہ کن اشتہارات کی حمایت سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی۔ یہ نوٹس بھارت بھر کے 100 معروف اخبارات میں ہندی، انگریزی اور متعدد علاقائی زبانوں میں شائع کیا گیا۔
- گمراہ کن اشتہارات کے خلاف شکایات: صارفین کے امور کے محکمہ(ڈی او سی اے) گمراہ کن اشتہارات کے خلاف شکایات (جی اے ایم اے) پورٹل کو برقرار رکھتا ہے، جو گمراہ کن اشتہارات کے واقعات کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، چونکہ ٹی وی چینلز کے لیے ضابطے اور نفاذ وزارت اطلاعات و نشریات (ایم او آئی بی) کے دائرہ کار میں آتا ہے، اس لیے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے گمراہ کن اشتہارات کے حوالے ایم او آئی بی کو کارروائی کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔
- آیوش سرکشا پورٹل: وزارت آیوش نے 30 مئی 2025 کو ایک آئی ٹی سے چلنے والا آن لائن پورٹل "آیوش سرکشا" تیار اور لانچ کیا ہے، جو آیوش صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور عام لوگوں کے لیے گمراہ کن اشتہارات (ایم ایل ایز) /قابل اعتراض اشتہارات(او ایز) اور منفی دوائی اثرات (اے ڈی آرز) کی رپورٹنگ کو ٹریک کرنے کے لیے ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3330 )
(Release ID: 2148579)