بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت28 جولائی2025کو ایک خصوصی لیکچر سیشن کا انعقاد کرے گی
Posted On:
25 JUL 2025 3:30PM by PIB Delhi
بھارت کے ممتاز قوم پرست رہنما اور جدید بھارت کے معماروں میں شمار کیے جانے والے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی125ویں یومِ پیدائش کی یاد میں، بھاری صنعتوں کی وزارت، 28 جولائی2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ایک خصوصی لیکچر سیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شاندار خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے، حکومتِ ہند ان کی125ویں یومِ پیدائش کو قومی سطح پر ان کے ملک کے لیے پائیدار کردار کے اعتراف کے طور پر منا رہی ہے۔ اسی جذبے کے تحت بھاری صنعتوں کی وزارت بھی اُن کی یاد میں ایک خصوصی لیکچر سیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ یادگاری سیشن ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی، اقدار اور قومی خدمات پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کو قومی یکجہتی اور خدمتِ وطن کے اصولوں پر کاربند رہنے کی ترغیب دینے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما، وزیر مملکت برائے بھاری صنعتیں و اسٹیل، اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ جبکہ جناب کامران رضوی، سیکریٹری،بھاری صنعتوں کی وزارت، اس موقع پر اعزازی مہمان کے طور پر موجود ہوں گے۔
اس موقع پرخصوصی مقرر جناب بنے کمار سنگھ، ڈائریکٹر، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن، لیکچر سیشن سے خطاب کریں گے۔ وہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی، خدمات اور ان کے تاریخی ورثے پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ان کا خطاب ڈاکٹر مکھرجی کے نظریات، اقدار اور قومی خدمات کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا اور اس کا مقصد آنے والی نسلوں کو قومی یکجہتی اور قوم کی بے لوث خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا ہے۔
************
ش ح ۔ ش ت ۔ م ا
Urdu Release No-3310
(Release ID: 2148428)