سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے فضلہ سے پیکیجنگ کی اختراع کے لیے ایم/ایس ایجی پیلٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا

Posted On: 25 JUL 2025 3:10PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، جو کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ ہند کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، نے ایم/ایس ایجی پیلٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد، تلنگانہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ اس کے اختراعی منصوبے کی تجارتی سطح پر معاونت کی جا سکے۔ اس منصوبے کا عنوان ہے:’’لکڑی اور پلاسٹک کے فضلے کو استعمال کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقل وحمل اور ذخیرہ اندوزی کے لیے پیکیجنگ لوازمات کی تیاری کی کاروباری تجویز‘‘۔

image001A3L0 1.jpg

یہ کمپنی اپنے برانڈ نام ’’ایجی پیلٹ‘‘ کے تحت اعلیٰ معیار کی دوبارہ استعمال کے قابل پیکیجنگ مصنوعات جیسے پیلٹس، کریٹس اور باکسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ماحول دوست طریقہ کار کے مطابق بنائی جائیں گی۔ لکڑی اور پلاسٹک کے فضلے کو بطور خام مال استعمال کرتے ہوئے یہ منصوبہ دوہرا مقصد حاصل کرتا ہے۔ ایک طرف پائیدار لاجسٹکس انفرااسٹرکچر کو فروغ دینا اور دوسری طرف سرکلر اکانومی کے اصولوں کو اپنانا۔

ای جی پی پی ایل کے معیاری اور خودکار نظام سے ہم آہنگ پیلٹ ڈیزائنز دواسازی، بیوریجز اور لاجسٹکس سمیت مختلف صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ یہ ڈیزائنز مؤثر مٹیریل ہینڈلنگ، بین الاقوامی شپمنٹ کے تقاضوں پر عملدرآمد اور ویئرہاؤس مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

قرض کے معاہدے پر دستخط ٹی ڈی بی کے سینئر حکام اور کمپنی کے پروموٹرز کی موجودگی میں کیے گئے۔

اس موقع پر ٹی ڈی بی کے سیکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا:

’’ٹی ڈی بی بھارتی صنعتوں کو ماحول دوست پیداواری ماڈلز تیار کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ ایجی پیلٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ یہ شراکت داری ہماری اُن قابل توسیع حلوں کی حمایت کی علامت ہے جو فضلہ کے مؤثر استعمال پر مبنی ہیں اور قومی پائیداری و لاجسٹکس کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔‘‘

ایم/ایس ایجی پیلٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹرز نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا:

’’ٹی ڈی بی کی حمایت ہماری پائیدار اختراع پر یقین کی مضبوط توثیق ہے۔ اس تعاون کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسی پیکیجنگ حل تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے جو نہ صرف کم لاگت اور پائیدار ہوں گے بلکہ ماحول دوست اور عالمی سطح پر مسابقتی بھی ہوں گے‘‘

************

ش ح ۔ ش ت ۔ م ا

Urdu Release No-3308

 


(Release ID: 2148380)
Read this release in: English , Hindi