بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
کروز بھارت مشن
Posted On:
25 JUL 2025 1:28PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 25-2024 ء میں اضافے کے ساتھ 272 کروز جہازوں کی آمد و رفت درج کی گئی اور 4.92 لاکھ مسافر وں نے سفر کیا ، جب کہ مالی سال 24-2023 ء میں کروز جہازوں کی آمد و رفت کی تعداد 253 درج کی گئی تھی اور 4.7 لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا ۔ مزید یہ کہ ، کئی انضباطی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ؛ جیسے امیگریشن کے ذریعہ مسافروں کے لئے کروز کیو آر کوڈ کلیئرنس سسٹم کو متعارف کیا جانا، کسٹم کے ذریعہ جہازوں کے لئے ڈیجیٹل کسٹم کے طریقہ کار (سی بی آئی سی ایڈوائزری 26/2024 ، مورخہ 8 نومبر ، 2024 ء) اور آر بی آئی کے ذریعے جہازوں کے لیے لیز کی ادائیگی کی خاطر پیشگی ترسیلات زر میں تبدیلی {آر بی آئی سرکلر نمبر آر بی آئی / 26-2025 / 55 اے پی ( ڈی آئی آر سیریز ) سرکلر نمبر 7 مورخہ 13 جون ، 2025ء}۔پڈوچیری بندرگاہ کو حال ہی میں کروز خدمات کے لیے فعال کیا گیا ہے، جس میں کورڈیلیا کروزِز کے ایمپریس جہاز نے 4 جولائی ، 2025 ءکو اپنا پہلا افتتاحی دورہ کیا تھا۔
کروز بندرگاہیں ممبئی (مہاراشٹر) ، مرموگاؤ (گوا) ، کوچی (کیرالہ) ، چنئی (تمل ناڈو) ، نیو منگلور (کرناٹک) اور وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش) میں واقع ہیں اور کروز جہازوں کی آمد و رفت پڈوچیری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) ، لکشدیپ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) اور سری وجے پورم (انڈمان اور نکوبار جزائر) میں بھی ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، مالی سال 25-2024 ء تک ، 11 ریاستوں میں 29 قومی آبی گزرگاہیں (این ڈبلیو) کام کر رہی ہیں ، جن میں 3 این ڈبلیو خصوصی طور پر کروز آمد و رفت کے لیے وقف ہیں ۔
کروز بھارت مشن کے کلیدی کارکردگی کے اشاریے کے مطابق ، اس پہل کا مقصد تقریبا ً 0.4 ملین روزگار پیدا کرنا ہے ۔
شہری آبی نقل و حمل کے نظام کے لیے کوئی خاص فریم ورک تیار نہیں کیا جا رہا ہے ۔ تاہم ، بھارت کی اندرونِ ملک آبی گزر گاہوں کی اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی) ،شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں این ڈبلیو 2 پر جہازوں کی ہموار آمد و رفت کے لیے فیئر وے ، نیویگیشن میں مدد ، جہازوں کی برتھنگ کے لیے ٹرمینلز ، پائلٹ کی مدد فراہم کرتی ہے ۔
.................. . ..........
( ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U. No. 3299
(Release ID: 2148369)