شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کے زیر صدارت شمال مشرق کے لئے 10فیصد مجموعی بجٹ امداد (جی بی ایس) کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے کلیدی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد
Posted On:
24 JUL 2025 9:36PM by PIB Delhi
سال 2014 کے بعد سے، 10فیصد جی بی ایس کا اوسط استعمال کچھ برسوں میں 114فیصد تک پہنچ گیا: جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا

شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر (ڈی او این ای آر) جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے جمعرات (24 جولائی ، 2025) کو پارلیمنٹ ہاؤس انیکس، نئی دہلی میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت سے متعلق مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔
یہ میٹنگ شمال مشرقی خطے کی اشٹ لکشمی ریاستوں کے لیے 10 فیصد مجموعی بجٹ امداد (جی بی ایس) کی فراہمی کے تحت تال میل کو مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لینے اور اس پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی اور تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت اور ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے شمال مشرق کے دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں بین وزارتی تال میل کو مضبوط بنانے، شکایات کے ازالے میں تیزی لانے اور اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی کہ آٹھ اشٹ لکشمی ریاستوں میں لازمی جی بی ایس اختصاص کو ٹھوس ترقیاتی نتائج میں تبدیل کیا جائے۔ ایم ڈی او این ای آر کے وزیر نے اس کوشش کو#وکست شمال مشرق اور ہندوستان کی مشرق نواز پالیسی کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک مکمل حکومت کے نقطۂ نظر کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مضبوط کارکردگی کے رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہا کہ 2014 کے بعد سے، 10فیصد جی بی ایس کا اوسط استعمال توقعات سے تجاوز کر گیا ہے، جو کچھ برسوں میں 104فیصد، 112فیصد اور یہاں تک کہ 114فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ جاری کمی والی وزارتوں کو اعلیٰ قدر والے محکموں پر اسٹریٹجک توجہ کے ساتھ حقیقت پسندانہ اہداف طے کرنے کے لیے بھرپور رہنمائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مؤثر پروجیکٹوں کی نشاندہی کرنے میں ارکان پارلیمنٹ کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور انہیں یقین دلایا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ریاستوں، مرکزی وزارتوں اور منتخب نمائندوں کے درمیان ایک مؤثر رابطے کے طور پر کام کرتی رہے گی۔
*******
(ش ح –ک ح- م ق ا)
U. No.3287
(Release ID: 2148249)